🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پی ٹی آئی ارکان کی پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات سے آگاہ کیا گیا، اس دوران اجلاس میں نئی بحث شروع ہوگئی کہ کیا وفاقی وزیر غلام سرور خان پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان حکومتی جماعت سے ناراض ہیں، وفاقی وزیر نے غلام سرور خان سے اجلاس کے دوران (ن) لیگ میں جانے کی خبروں پر سوالات کیے اور وزیراعظم نے بھی اجلاس میں سرور خان سے دبے الفاظ میں سوالات کیے جس پر غلام سرور خان نے اپنی پوزیشن کلئیر کردی ۔
ذرائع نے کہا کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے چوہدری نثار علی خان سے ہونے والی مشاورت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شامل کیا جاسکتا ہے تو میں (ن) لیگ میں کیوں نہیں جا سکتا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلوں اور نئے کھلاڑیوں کی انٹری کا اشارہ دے دیا اور غلام سرور خان کی وزارت تبدیلی کی بھی تجویز سامنے آئی اور وزیر اقتصادی امورعمر ایوب خان کو وزیر ہوابازی بنانے کا مشورہ دیا گیا جب کہ غلام سرور خان کو وزارت سمندر پار پاکستانی بھجوایا جا سکتا ہے تاہم وزارتیں تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم آج اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے
🗓️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا آج (جمعہ) اقوام متحدہ جنرل
ستمبر
طالبان نے کابل شہر میں 4 ہزار بھکاریوں کو اکٹھا کیا
🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کے دفتر
ستمبر
اسحٰق ڈار نے آئی ایم ایف کی نیت پر سوال اٹھا دیے
🗓️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی قرض دہندہ کے معاملات میں تجربہ
ستمبر
ایکس پر پابندی کے بارے میں عظمیٰ بخاری کا بیان
🗓️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ
اگست
حکومت نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا اعلان کر دیا
🗓️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
مئی
اپنے تیل اور گیس کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے:یمنی وزیر دفاع
🗓️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر دفاع نے اس بات
ستمبر
بن سلمان کے نیوم منصوبے کی ناکامی؛ مغربی میڈیا کی نظر میں
🗓️ 13 فروری 2023سچ خبریں:مغربی میڈیا نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خیالی
فروری
چین کی امریکہ کو وارننگ
🗓️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں تعینات چینی سفیر نے تائیوان میں امریکہ مداخلت کو
جنوری