?️
لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا حتمی فیصلہ ہے کہ امریکا کو اڈے نہیں دیں گے، امریکا پاکستان سے اڈے لیکر ہمیں افغانستان سے لڑانا چاہتا ہے۔امریکا کو سمجھا رہے ہیں کہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے جی سی یونیورسٹی میں فلسطین سوسائٹی کاافتتاح کردیا ، اس موقع پر چوہدری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکاپاکستان سے اڈے لیکر ہمیں افغانستان سے لڑانا چاہتا ہے، وزیر اعظم کا حتمی فیصلہ ہے امریکہ کو اڈے نہیں دینے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی، اسرائیلی حکمران اور انکی فوج بھی دہشت گرد ہے، پاکستان میں فیصلے صرف اور صرف ملکی مفاد میں ہوں گے، دنیامیں جنگ سے نہیں انصاف سےہی امن قائم ہوسکتا ہے۔
چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ امریکہ کو للکار نہیں رہے ان کو سمجھا رہے ہیں، وزیر اعظم امریکاکوبتا رہے کہ مذاکرات سےافغان مسئلہ حل کرو، ہم بھارت سےاچھے تعلقات چاہتے ہیں مگرمسئلہ کشمیر حل کرناہوگا، مسئلہ فلسطین اورکشمیر کے حل کے بغیردنیا میں امن قائم نہیں ہو گا۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں امریکا کے’’ڈومور‘‘پر ’’نو مور‘‘ کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی جنگ کا حصہ بن کرستر ہزارجانیں قربان کردیں ، اڈے مانگنے والے امریکا نے کیا ہماری قربانیاں تسلیم کیں؟ الٹا ہمیں دوغلے پن کے طعنے دیے اور افغانستان میں اپنی ناکامی کاذمہ دار بھی ٹھہرایا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم امن میں تو اتحادی ہوسکتے ہیں کسی تنازع میں نہیں، اپنی خودمختاری اور سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرنا، امریکاکی جنگ میں کہتاتھاکہ ہمارااس سے کیا تعلق ہے، میں کہتاتھاکہ القاعدہ افغانستان میں موجودہے پاکستان میں نہیں ہمارا کیا کام ہے کسی اورکی جنگ میں شامل ہوں۔
مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی نے کس کے حق میں کیا فیصلہ
?️ 6 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایوان بالا میں اسلام آباد کی نشست پر اپ
مارچ
خیبرپختونخوا: شورش زدہ کُرم میں شرپسندوں کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع
?️ 20 جنوری 2025کرم: (سچ خبریں) شورش زدہ کُرم کو شرپسندوں سے پاک کرنے اور
جنوری
حکمرانوں کے اعلانات اور وعدوں پر اب کوئی بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا
?️ 16 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وزیر اعظم شہباز
جون
حزب اللہ نے لبنان کو صیہونی دشمن اور داعش سے بچایا ہے: جبران باسل
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:بیروت میں حالیہ واقعات کے سلسلے میں حزب اللہ اور امل
اکتوبر
جرمنی کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمد منع
?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں: جرمن وزارت اقتصادیات نے ڈی پی اے کو بتایا کہ
دسمبر
بائیڈن حکومت کا اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے دباؤ
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل ممکنہ طور پر
نومبر
نصراللہ نے صیہونیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:رائے الیوم نے اپنے اداریے میں لکھاکہ لبنان میں حزب اللہ
جون
پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری، ڈالر مزید ایک روپے 8 پیسے سستا
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے،
اکتوبر