اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمانی امور سے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کرلیا جو دوپہر دو بجے کے قریب وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا ، جس میں فنانس ترمیمی بل سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر سمیت متعدد وزراء شریک ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے لیے متحرک ہیں، وزیر اعظم قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل حکومتی ٹیم کے ساتھ مشاورت کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم نے پارلیمانی امور سے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ، مشاورتی اجلاس دوپہر دو بجے کے قریب وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا ، اجلاس میں فنانس ترمیمی بل سے متعلق حکمت عملی طےکی جائے گی۔
واضح رہے کہ اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر، مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو بلالیا گیا جبکہ شوکت ترین، وزیرتعلیم شفقت محمود ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔اجلاس میں منی بجٹ یا فنانس ترمیمی بل کے اہم نکات پر بریفنگ دی جائے گی اور وزیر اعظم پارلیمنٹ کے سیشن بارے اپنی ترجیحات سے اجلاس کو آگاہ کریں گے۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ’ایکس‘ کی بندش پر پی ٹی اے کو نوٹس جاری کردیا
مارچ
میقاتی نے عالمی برادری سے شامی مہاجرین کی واپسی میں مدد کرنے کا مطالبہ کیا
جون
عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے:شیخ رشید
مارچ
یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں امریکی بحری بیڑا بھاگنے پر مجبور
مارچ
برکینا فاسو میں بڑا دہشت گردانہ حملہ، سینکڑوں افراد ہلاک، ملک بھر میں تین دن تک سوگ کا اعلان کردیا گیا
جون
صدر مملکت نے عوام سے خاندانی منصوبہ بندی پر عمل کرنے کی اپیل کر دی
ستمبر
صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری
دسمبر
وزیر اعظم مہنگائی کی وجہ سے عارضی مشکلات جلد دورہونے کے لئے پر امید
ستمبر