وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

ووزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ  مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے۔ کابینہ اجلاس کا 13نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان  نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ، اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار کابینہ ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ کابینہ اجلاس کا 13نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، اجلاس میں کابینہ کو وزارتوں اور ڈویژنزمیں خالی آسامیوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور آئی پی او پاکستان چیرمین سمیت کاپی رائٹ بورڈ کے ممبران کی تقرری کی منظوری ہوگی۔

خیال رہے کہ کابینہ ممبر الیکٹرانک سرٹی فکیشن ایکریڈیشن کونسل کی تقرری ، کابینہ 38ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے اور حیسکو کے سی ای اوکوہٹانےکی منظوری دے گی۔ وزارت آبی وسائل میں ممبرپاور اور ممبر واٹر کی تعیناتی کی منظوری ، کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

ظلِ شاہ کیس، 9 مئی کی ہنگامہ آرائی سے متعلق 3 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت میں توسیع

🗓️ 2 جون 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی)

اقوام متحدہ کی سعودی عرب میں قید 20 کارکنوں کی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل

🗓️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے سعودی عدالتی نظام پر تنقید کرتے

2024 میں فلسطین؛ تاریخی جبر کے خلاف مزاحمت کا ابدی قیام

🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: 2023 کے آخر میں الاقصیٰ طوفان کا بہادرانہ آپریشن دنیا

صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی کی تشویشناک حالت

🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک بار پھر صیہونی جیل میں

صیہونیوں کی سعودی عرب کے ساتھ دوستی کے لیے سر توڑ کوششیں

🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: نیتن یاہو سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے

فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اسرائیلی ڈرون سرنگوں

🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی فورسز نے نابلس میں صہیونی فوج کے ایک ڈرون

پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا حل؛صوبے کے گورنر کی زبانی

🗓️ 23 جون 2024سچ خبریں: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ

شام میں مغربی ممالک کے جرائم

🗓️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے ، بین الاقوامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے