وزیر اعظم نے مغربی ممالک میں حجاب پر پابندی کو سیکولر انتہاپسندی قرار دے دیا

افغانستان میں امن کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں: وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے  مغربی ممالک میں حجاب پر پابندی کو سیکولر انتہا پسندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں مغربی ممالک میں  حجاب پر پابندی کو سیکولر انتہا پسندی سمجھتا ہوں اور مغرب میں حجاب پر پابندیاں بھی اسلاموفوبيا کی بڑی وجہ ہیں ۔حجاب کا بڑا مسئلہ بننے کی بنیادی وجہ اسلام سے متعلق غلط فہمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کينيڈين ٹی وی چینل کو انٹرويو دیتے ہوئے کہاہے کہ مغرب ميں اسلام کيخلاف جھوٹا پروپيگنڈا ہوا اور نائن الیون کے بعد دہشتگردوں کو اسلام سے جوڑا گیا جبکہ دہشتگردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، انتہاء پسند ہر معاشرے کا حصہ ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغرب میں حجاب پر پابندیاں بھی اسلاموفوبيا کی بڑی وجہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ نائن اليون کے بعد اسلامی دہشت گردی، اسلامی بنياد پرستی جیسی اصطلاحيں رائج ہوئيں اور مغربی ممالک کے سربراہان نے ان کا استعمال کيا جبکہ  عام آدمی اعتدال پسند مسلمان اور بنياد پرست ميں فرق نہيں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ حجاب پر پابندی سیکولر انتہاپسندی سمجھتا ہوں، اگر کوئی اپنا سر ڈھانپنا چاہے تو يہ اتنا بڑا مسئلہ کيوں ہے؟ حجاب کا بڑا مسئلہ بننے کی بنيادی وجہ اسلام کے متعلق غلط فہمی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے بات ہوئی ہے کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزیراعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے لیکن بہت سے عالمی رہنماؤں کی طرف سے کینیڈا میں مسلم خاندان کے ساتھ پیش آنے والےدشتگردی کے واقعے پر موثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ مغرب ميں اسلاموفوبيا اس ليے پھيلا کيوں کہ اسلام کو دہشت گردی سے غلط طور پر منسوب کيا گيا جبکہ سوشل ميڈيا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھيلائی جارہی ہے، دنيا بھر کے ممالک کو اسے روکنا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کینیڈا میں مسلمان خاندان کو شہید کرنے پر تمام پاکستانیوں کو صدمہ ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان سے متعلق وزیراعظم کی تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان نے طالبان حکومت اور تاجکستان کے

امریکہ حماس کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر

کن عرب ممالک نے اسرائیل کو ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی؟

?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق، سعودی عرب، امارات اور قطر نے امریکہ

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 35 فیصد سے زائد

?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قلیل مدتی مہنگائی 19 اکتوبر کو ختم ہونے

الیکشن کمیشن کے چیف کو استعفی دے دینا چاہیے:فواد چوہدری

?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے

’7 جولائی یوم تقدس قرآن‘، وزیراعظم کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کا اعلان

?️ 5 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک

متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی

?️ 28 مئی 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے نقش قدم پر

اسرائیل نے غزہ میں زندگی کی تمام نشانیاں تباہ کر دی

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت سے منسلک فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے