?️
لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نےسگیاں میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کاافتتاح کردیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں، میاواکی جنگل اگانے پر سب کو مبارکباددیتاہوں میاواکی جنگل لاہور کیلئے بہت اہم ثابت ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سگیاں پہنچے ، جہاں انھوں نے دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کاافتتاح کیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، معاون خصوصی ملک امین اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وزیراعظم عمران خان کو سگیاں میں میاواکی جنگل سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 100کنال پر محیط جنگل میں165000پودےلگائے جا رہے ہیں، میاواکی پودےعام جنگلات کی نسبت 10گنازیادہ رفتار سے بڑھتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے میاواکی جنگل کیلئے پودا بھی لگایا، اس موقع پر خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ لاہور پاکستان کا سب سے آلودہ شہر ہے، میاواکی جنگل لاہور کیلئے بہت اہم ثابت ہوں گے ، میاواکی جنگل اگانے پر سب کو مبارکباددیتاہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے سمندر اوپر چلاگیا ہے، پاکستان اپنی حیثیت سے زیادہ گلوبل وارننگ کیخلاف اقدامات کررہاہے، میاواکی کے پودے آلودگی کم کرنے کیلئے بہت اچھے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان بھر میں 2013تک صرف 64کروڑ درخت اگائے گئے تھے ، ہم نے کےپی میں2013سے2018تک ایک ارب درخت لگائے، طالبعلموں سمیت سب کو ملک کے مستقبل کیلئے کوشش کرنی چاہیے۔وزیراعظم مزید کہنا تھا کہ ہر شہری کو کم از کم ایک پودہ لگانا چاہیے کیونکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے زمین کےدرجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔
مشہور خبریں۔
امریکی یونیورسٹیوں کے قلب میں فلسطینی خیمے؛ طلباء کیا چاہتے ہیں؟
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: امریکی طلباء کے خلاف یونیورسٹی کے اہلکاروں اور فوج کے
مئی
بجٹ گمراہ کن اور فراڈ ہے، عوام کے گلے پر چھری پھیری گئی، عمر ایوب خان
?️ 18 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی
جون
پہلگام واقعہ: ترکیہ کا موجودہ صورتحال میں پاکستانی موقف کی حمایت کا اعلان
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران ترکیہ
مئی
روس کے ساتھ جنگ جلدی ختم نہیں ہوگی: زیلنسکی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: روس پر ملک میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام
ستمبر
افغانستان میں پراکسی جنگ پر مبنی کینیڈا کے الزام پر پاکستان کا رد عمل
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے کینیڈین امیگریشن کے سابق وزیر کی
اگست
شمالی عراق میں ترکی کے فضائی حملوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: ایک عراقی سیکورٹی ذرائع نے منگل کے روز اطلاع دی
فروری
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی فوج نے اس ملک کے صوبہ نینوا میں داعش کے
جولائی
کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، پہلے روزے سے قبل ہی قیمتوں کو پر لگ گئے
?️ 1 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پھلوں اور
مارچ