اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر اعظم نے لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے جو پاکستان حکومت کافلاحی ایجنڈے پرمشتمل سب سےبڑا پروگرام ہو گا۔ حکومت نے کامیاب پاکستان منصوبہ 9 اگست کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے لانچنگ کی تیاریوں کا جاڑئزہ بھی لی گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا منصوبہ تیار ہے ، حکومت نے کامیاب پاکستان منصوبہ 9 اگست کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور وزارت کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے، اجلاس میں حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبہ کی لانچنگ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم9اگست کو “کامیاب پاکستان منصوبے کا آغاز کریں گے ، وزیر خزانہ شوکت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح منصوبوں میں تیزی لانےکااصولی فیصلہ کیا ہے، کامیاب پاکستان حکومت کافلاحی ایجنڈے پرمشتمل سب سےبڑا پروگرام ہو گا۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہاوسنگ منصوبے،اسکل ڈویلپمنٹ اورآسان قرضےپروگرام کاحصہ ہوں گے،شوکت ترہیلتھ کارڈز اور زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہوں گے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ لاکھوں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے، اربوں روپے کا بجٹ مختص،5لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا۔
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی، حکومت ہرمستحق خاندان کے1فردکوٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی جبکہ ملک بھر کی عوام کو لو کاسٹ ہاوسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا،نچلے طبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
تاجکستان اور کرغیزستان کے مابین شدید جھڑپیں، 40 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے
مئی
جولان ایک ایسی سرزمین جس کو اپنی اصل کی طرف لوٹنا چاہیے
فروری
امریکہ اب یوکرین کو کیا دینے والا ہے؟
ستمبر
بین الاقوامی امن و سلامتی کو کس سے خطرہ ہے؟
جنوری
آڈیٹر جنرل کا ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کو دو پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر اعتراض
اکتوبر
گورنر خیبرپختونخوا کا انتخابات کی تاریخ پر الیکشن کمیشن کے ساتھ تیسری بار مشاورت کا عندیہ
مارچ
شہید نصراللہ؛ اسلام کا مساوی کردار
فروری
ہنری کسنجر ایک جنگی مجرم
دسمبر