🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی زیر انتظام جوہری سہولت گاہ کا دورہ کیا 1998 کے ایٹمی دھماکوں کی 23 ویں سالگرہ کے ایک روز بعد ہونے والا یہ دورہ بظاہر اسی سے متعلق ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے جب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے اس وقت سے کسی جوہری سائٹ پر یہ ان کا پہلا دورہ تھا۔انہوں نے اب تک نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے کسی اجلاس کی صدارت بھی نہیں کی۔خیال رہے کہ وزیراعظم این سی اے کے سربراہ بھی ہیں جو جوہری معاملات کے فیصلے کرنے کا اعلیٰ ترین ادارہ ہے۔
دفتر وزیراعظم سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعظم نے پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام سے وابستہ تمام سائنسدانوں اور اہلکاروں کی انتھک کوششوں کو سراہا اور اس کا اعتراف کیا اور ساتھ ہی انہوں نے قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور تحفظ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کی آمد پر ان کا استقبال چیئرمین جے سی ایس سی جنرل ندیم رضا اور ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے کیا۔
مشہور خبریں۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا اہم کارنامہ، عوام سے کیئے گئے تمام وعدوں کو پورا کردیا
🗓️ 2 اپریل 2021نیوزی لینڈ (سچ خبریں) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اہم
اپریل
آئین کے تحت چلنے کی ضرورت ہے‘ کوئی بہانہ تلاش نہیں کرنا چاہیے، چیف جسٹس
🗓️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے
مئی
امریکی طرز کی آزادی بیان
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی ریٹائرڈ جنرل کو امریکی صدر کی اہلیہ کے بیانات پر
جولائی
ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی دھمکیاں مایوسی کی وجہ سے ہیں: عطوان
🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ جو اپنی خالی کابینہ
جنوری
جنوبی یروشلم کا قبرستان صیہونی درندگی کا شکار
🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی بلڈوزروں نے آج یروشلم کے جنوب میں ام طوبا قبرستان
جنوری
امریکی مالیاتی خدمات کا روس پر پابندیاں لگانے سے 17 بلین ڈالر کا نقصان
🗓️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی مالیاتی خدمات
مارچ
برطانوی وزیر داخلہ نے فلسطین کے حامیوں کو دھمکی دی
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:جب لندن اور دیگر برطانوی شہروں میں صیہونیت مخالف مظاہرین کے
نومبر
فلسطین کی حمایت میں لندن میں سب سے بڑے مظاہرے
🗓️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز لندن میں فلسطینی حامی مارچ کے منتظمین اب
نومبر