🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ایک مسافر کی جان بچانے والے کانسٹیبل کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اعلیٰ سول ایوارڈ کا اعلان کردیا۔انہوں نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کے لیے نامزد کیا ہے جنہوں نے 17 اگست کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافر کی جان بچائی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سندھ پولیس کے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کے لیے نامزد کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صدر عارف علوی سے کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو تمغہ شجاعت دینے کی سفارش کی، کانسٹیبل کو تمغہ شجاعت یوم پاکستان کے موقع پر 2023 میں دیا جائے گا۔
آئی جی سندھ نے بھی جمال کلہوڑو کو سول ایوارڈ دینے کی سفارش کی تھی۔واضح رہے کہ کانسٹیبل جمال کلہوڑو نے 17 اگست کو خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافر کی جان بچائی تھی۔محرم الحرام میں رش کے باعث مسافر ٹرین کی چھت پر سوار ہوگئے تھے، خیرپور ریلوے اسٹیشن پر مسافر اچانک ٹرین کی چھت سے نیچے گر گیا تھا۔
چھت سے گرنے والا مسافر پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گیا تھا، اسٹیشن پر ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل نے مسافر کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچایا تھا۔کانسٹیبل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، وزیراعظم نے بھی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھی اور کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
جولانی حکومت کی حمایت کے لیے ترکی کی درخواست
🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: ترکی بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے
جنوری
سلطنت تک پہنچنے کے بعد بن سلمان سے صیہونیوں کی پہلی توقع
🗓️ 13 فروری 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کو
فروری
صیہونی انٹیلی جنس کی بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو تربیت
🗓️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بحرین نے اپنی انٹیلی جنس
جولائی
محور مزاحمت سپریم لیڈر امام خامنہ ای کی نگاہ سے
🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام سید علی خامنہ ای نے
دسمبر
لاہور کے سوا تمام ریلوے اسٹیشنز کے واک تھرو گیٹس، کارگو اسکینرز خراب ہونے کا انکشاف
🗓️ 4 دسمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے سوا ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز کے
دسمبر
خیبر پختوںخوا میں فوج نے 2 دہشت گرد ہلاک کر دئے
🗓️ 11 جنوری 2022خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسمٰعیل خان اور جنوبی وزیرستان
جنوری
پنجاب میں ہمارے منتخب ارکان اور ورکرز پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے، احمد خان بھچر
🗓️ 2 جون 2024لاہور: (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے کہا
جون
نئے ممکنہ فوجی آپریشن پر سیاسی جماعتوں کا تحفظات کا اظہار
🗓️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ممکنہ
اپریل