وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر انتہائی جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا ہے

شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب پر اپنے ردعمل میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر انتہائی جرات اور استدلال سے اقوام عالم کو آئینہ دکھایا ہے، اپنے خطاب میں انہوں نے دنیا میں بڑھتی ہوئی معاشی اورسماجی بے چینی کے اسباب کا احاطہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں افغان مسئلے کو درست سیاق وسباق میں دنیا کے سامنے رکھا، وزیر اعظم عمران خان دنیا کو انتہائی جرات سے یہ بھی بتایا کہ کس طرح سپر پاورز نے افغانستان میں کھیل کھیلے، افغان مجاہدین کے قیام اور طالبان کے اقتدار میں آنے تک کی داستان دنیا کے سامنے رکھی، موجودہ حالات میں افغانوں کو تنہا نا چھوڑنے کی اپیل وزیر اعظم عمران خان کی انسان دوست پہلو کی عکاس ہے، وزیر اعظم نے دنیا کو یہ بھی بتایا کہ کس طرح امریکا نے پاکستان کو دہشت گردی کے رحم وکرم پر اکیلا چھوڑ دیا انہوں نے دنیا کو باور کرایا کہ آج افغانستان میں حالات کا ذمہ دار پاکستان نہیں بلکہ امریکا اور دیگر ممالک ہیں، دنیا کو بتایا کہ پاکستان نے امریکا اور اتحادی افواج کا ساتھ دے کر بہت بھاری قیمت ادا کی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کو مودی کے بھارت کا فاشسٹ چہرہ دکھایا ہے، مسئلہ کشمیراور بھارتی افواج کی سید علی گیلانی کی میت کی بے حرمتی کو دنیا کے سامنے رکھا، انہوں نے اقوام عالم کو باورکروانے کے کوشش کی ہے کہ کس طرح ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کو کچل رہا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اقوام عالم کو یہ بھی بتایا کہ ترقی یافتہ ممالک غریب ملکوں کی لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دے رہے ہیں، امید ہے اقوام عالم وزیر اعظم عمران خان کے خطاب سے رہنمائی لے کر درست پالیسیاں بنائیں گے۔

مشہور خبریں۔

پوتن امریکہ کی طرف سے تاماهاک میزائل فراہم کیے جانے سے خوفزدہ ہے:زلنسکی

?️ 20 اکتوبر 2025پوتن امریکہ کی طرف سے تاماهاک میزائل فراہم کیے جانے سے خوفزدہ

طالبان کو سرحد پار دہشتگردی روکنا ہوگی، پاکستان کا دوحہ مذاکرات میں موقف پیش

?️ 19 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) طالبان کو سرحد پار دہشت گردی روکنا ہوگی،

صہیونیوں کے جرائم پوشیدہ نہیں رہنے چاہیے

?️ 24 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزائر میں صحافیوں کے قومی دن کی آمد کے ساتھ

غزہ زمین، ہوا اور سمندر سے صیہونی جارحیت کی زد میں

?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملوں

حزب اللہ کا 7 اکتوبر اسرائیل کے لیے کیسا رہا؟

?️ 19 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیل کے خلاف حزب

شام میں دہشتگردوں کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک

مشرق وسطیٰ میں امارات کا کردار مثبت اور فعال ہے: بشار اسد

?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد اور متحدہ عرب امارات کے صدر

آئی ایم ایف کی مدد سے غیر ملکی قرضوں میں 33 فیصد اضافہ، 4 ماہ میں نصف ہدف حاصل کرلیا

?️ 20 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے مالی سال 2026 کے پہلے چار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے