?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ شامل ہونے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی لہر آئی، افغانستان میں امریکا کا امن میں پارٹنر بننے کے لیے تیار ہیں انہوں نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انخلا کے بعد ہم کسی بھی تنازع میں پڑنے سے گریز کریں گے، پاکستان نے افغانستان میں جنگ کے دوران بہت نقصان اٹھایا، امریکا نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر امداد فراہم کی، پاکستان کی معیشت کو 150ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
وزیراعظم عمران خان کا امریکی اخبار میں مضمون شائع ہوا ہے جس میں وزیراعظم نے ایک بار پھر امریکا کو اڈے فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے مضمون میں لکھا کہ امریکی انخلا کے بعد ہم کسی بھی تنازع میں پڑنے سے گریز کریں گے، پاکستان نے افغانستان میں جنگ کے دوران بہت نقصان اٹھایا، امریکا نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر امداد فراہم کی، پاکستان کی معیشت کو 150ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
وزیراعظم نے لکھا کہ بےامنی کے باعث پاکستان میں سرمایہ کاری رُک گئی تھی، امریکا کے ساتھ شامل ہونے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی لہر آئی، ڈرون حملوں کے بعد عوام میں امریکا کے خلاف نفرت پیدا ہوئی، ڈرون حملوں کے بعد دہشت گرد گروپ ابھرے۔
عمران خان نے امریکی اخبار میں مزید لکھا کہ پاکستان میں پہلے ہی 30 لاکھ افغان پناہ گزین ہیں، افغانستان میں خانہ جنگی بڑھی تو پاکستان میں مزید پناہ گزین آئیں گے، افغان عوام کی حمایت سے بننے والی ہر حکومت کے ساتھ چلیں گے، تاریخ گواہ ہے افغانستان کو باہر سے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایرانی
اکتوبر
ایک ساتھ انتخابات: حکومت نے پی ٹی آئی کو ملاقات کی دعوت دی ہے، فواد چوہدری
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے
اپریل
گوانتاناموبے میں امریکی جرائم کی منظم حمایت!
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: 20 سالوں میں پہلی بار اقوام متحدہ کے خصوصی انسپکٹر
جولائی
ایرانی میزائلوں کا کاری وار؛ صہیونی انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کی عمارت راکھ کا ڈھیر
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں صیہونی فوجی انٹیلیجنس
جون
وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جو قانون کی پاسداری میں سب سے بہتر ہو، صدر مملکت
?️ 9 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
کینیڈین کا تل ابیب کے ساتھ فوجی تجارت ختم کرنے کا مطالبہ
?️ 6 جون 2024سچ خبریں: اب اسرائیلی حکومت کو ہتھیاروں پر پابندی لگائیں” کینیڈین ایسوسی
جون
امریکی جنرل کو ایران کے سلسلہ میں تشویش
?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:امریکی جنرل اورسینٹکام کے کمانڈر نے ایرانی ساختہ ڈرونوں کی شناخت
مئی
لبنان کے خلاف خطرناک صیہونی منصوبہ
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:عالم عرب کے بڑے اخبارات میں اس وقت جنوبی لبنان کے
نومبر