?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں کرونا صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، کرونا وائرس اور ماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے اعظم نے برطانیہ اور پاکستان درمیان اعلی سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا، اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امید کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کی کوششوں کو سراہا اور اپنے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کی طرف سے کورونا کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
بورس جانسن نے افغانستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ افغان حکومت کی سفارتی اور ترقیاتی مدد جاری رکھے گا، برطانوی وزیراعظم نے یواین ورلڈ انوائرمنٹ ڈے کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم عمران خون کو مبارکباد دی اور دونوں رہنماؤں نے کورونا کے خلاف مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔
برطانوی وزیراعظم نے ماحولیاتی آلودگی کیخلاف عمران خان کی کاوشوں کو بھی سراہا، ان کاکہنا تھا کہ ماحلولیاتی آلودگی کیخلاف اقدامات قابل تعریف ہے،


مشہور خبریں۔
مادورو کا ٹرمپ کو خطاب؛ دوسرے ممالک میں مداخلت کی بجائے امریکہ کی فکر کرو
?️ 23 دسمبر 2025سچ خبریں: ونزویلا کے صدر نکولس مادورو نے منگل کے روز اپنے
دسمبر
برنی سینڈرز بائیڈن اور ٹرمپ سے زیادہ مقبول
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: جہاں جو بائیڈن انتظامیہ اور ڈیموکریٹس کانگریس کے وسط
اگست
ترکی اور اردگان کے سب سے اہم حریف کو ختم کرنے کا منظرنامہ
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں حکومت اور حزب اختلاف کی سب
فروری
اوباما نے غزہ جنگ کا ذمہ دار کسے کہا؟
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر اوباما نے غزہ جنگ کے بارے میں
نومبر
غزہ آپریشن میں اسرائیلی فوج کہاں تھی؟
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مختلف ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ایک رپورٹ
اکتوبر
سعدالحریری لبنانی صدر کے درمیان کس بات پر اختلاف ہے؛اہم وزارتوں کے کوٹے
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اسڑاٹیجسٹ کا کہنا ہے کہ سعد الحریری آئین کو
جولائی
طالبان کو ماسکو کا مشورہ
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں:روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو کی خارجہ پالیسی
جنوری
300000 صہیونیوں کی ذاتی معلومات ہیک
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کئی سیاحتی ویب سائٹس کو
جولائی