اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سلامتی اور نیک خواہشات کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اسی دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت نے بھی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات اور سلامتی کا پیغام پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم عمران خان کے نام ایک خط بھیجا ہے ، جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے جب کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کیلئے دلی طور پر نیک خواہشات رکھتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام دیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوویڈ 19 سے جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، انہوں نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تاہم وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود وہ چھٹی پر نہیں جائیں گے بلکہ قرنطینہ میں رہنے کے عرصے کے دوران وہ تمام سرکاری امور گھر سے سرانجام دیں گے جب کہ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دنیا بھر سے خاص و عام نے اُن کی صحت یابی کے لیے خاص و عام نے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا گیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سابق کرکٹرز نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مشہور خبریں۔
فیس بک مارکیٹ پلیس کا غلط استعمال، یورپی یونین نے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ لگادیا
نومبر
مقبوضہ فلسطین سے سرمایہ داروں کا فرار اور اسرائیل کے خاتمے کی وارننگ
فروری
کیا پاکستان صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے والا ہے؟
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی گرفتاریاں جاری، حریت کانفرنس نے شدید تشویش کا اظہار کردیا
مئی
غزہ کے لوگوں کو چھوڑنے پر مجبور کرنے میں ٹرمپ کا اصل مقصد کیا ہے؟
فروری
چین چاند پر اپنا نیا مشن بھیجنے کیلئے تیار
اپریل
استقامت کی نئی مساوات میں اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے قابل نہیں ہے: اسلامی جہاد
مئی
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی، شرح سود 12 سے 11 فیصد پر آ گئی
مئی