?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت ریگولیٹری ریفارمز کی ذیلی کمیٹی کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں لسٹڈ کمپنیوں سے متعلق اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نمائندگان بشمول اسکاٹ جیکب نے شرکت کی۔
کمیٹی نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے اصلاحات کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا اور پاکستان کی کمزور اسٹاک مارکیٹ کارکردگی، چھوٹے درجے کی لسٹڈ کمپنیوں کی محدود نوعیت اور جی ڈی پی میں کم شراکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ہارون اختر خان نے اس موقع پر بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایات کے مطابق ریگولیٹری نظام کو کاروبار دوست بنانے اور غیر ضروری پابندیوں کے خاتمے کے اقدامات کو تیز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا وژن سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،یہ وژن اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے اور اصلاحات کے یہ اقدامات کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اصلاحات کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جن کی بنیاد کم ضوابط اور اعلیٰ کارکردگی کے ماڈلز پر ہے تاکہ تعمیلی (کمپلائنس) نظام مضبوط ہو سکے اور کاروباری اداروں کو زیادہ لچک فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ اصلاحات سے کاروباری اداروں پر تعمیلی دباؤ میں کمی آئے گی اور بہتر ریگولیٹری معیارات کے نفاذ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کم پابندیوں کے ساتھ عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہائی پرفارمنس ماڈلز اپنا کر ہم لسٹڈ کمپنیوں کے ساختی مسائل کا حل تلاش کر رہے ہیں۔ہارون اختر خان نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری نظام کو سادہ اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پائیدار معاشی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اصلاحات نجی شعبے سے مشاورت کے ساتھ تیار کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق اصلاحاتی اقدامات پاکستان کے کیپٹل مارکیٹ فریم ورک کو مضبوط بنائیں گے، کارپوریٹ سیکٹر کی جدید تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کریں گے اور کاروبار کے لیے بہتر ماحول فراہم کریں گے۔

Short Link
Copied

مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت کا قانون؛ قانون کی آڑ میں تشدد کو ادارہ جاتی بنانا
?️ 26 نومبر 2025سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کی سزائے موت کے قانون کا جامع جائزہ
نومبر
امریکہ کو محمکہ ریلوے میں ہڑتال کے خوفناک معاشی اثرات کا خدشہ
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ
دسمبر
آیت اللہ سیستانی بھی صیہونی جاسوس سافٹ وئر کی زد میں
?️ 22 جولائی 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت کے
جولائی
سی پیک معاہدوں پر آئی ایم ایف نے پاکستان سے نظرثانی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
?️ 9 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)آئی ایم ایف نے پاکستان سے سی پیک معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے
جون
غزہ کی جنگ بے سود ہے صرف نقصان ہوا:اسرائیلی جنرل
?️ 13 اگست 2025 غزہ کی جنگ بے سود ہے صرف نقصان ہوا:اسرائیلی جنرل اسرائیلی فوج
اگست
الشفاء کمپلیکس میں قابضین کے وحشیانہ جرائم
?️ 26 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ شہر کے مغرب میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں غاصب صیہونی
مارچ
انسٹاگرام پر پرانے فیچر کی واپسی
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نصف دہائی پرانے
فروری
عراق میں امریکہ کے ساتھ تعلقات کے اصولوں کو تبدیل کرنے اور اسٹریٹجک فریم ورک معاہدے پر نظرثانی کا مطالبہ
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: عراق اور خطے میں حالیہ برسوں میں سیکورٹی اور سیاسی
جون