وزیر اعظم دوشنبے میں چینی صدر سے ملاقات کریں گے

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں)  میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دشنبے میں شیڈول ایس سی او اجلاس میں شرکت کے علاوہ کئی اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ خاص کر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کیساتھ وزیراعظم عمران خان کی ملاقاتیں طے کرلی گئی ہیں۔
عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر سے ملاقات کریں گے۔ جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ہمراہ دشنبے جائیں گے۔ اس سے قبل منگل کی شام کو وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، اس دوران افغانستان کی تازہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ، روسی صدر نے بھی وزیراعظم کو دورہ روس کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں کے درمیان کچھ ہی دنوں میں دوسرا رابطہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان کی عوام کو اہم موڑ پر تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، افغانستان کو امداد دینے اور معاشی بحران سے بچانے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن نے پاک روس مجموعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان گیس اسٹریم پائپ لائن منصوبے کو جلد عملی جامہ پہنانے کا عزم کیا، عمران خان نے کہا کہ تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

نیوز ویک: امریکہ کے پاس یورپ سے انخلاء کا کوئی روڈ میپ نہیں ہے

🗓️ 6 مئی 2025سچ خبریں : امریکی ہفت روزہ نیوز ویک نے لکھا ہے: واشنگٹن

چین نے امریکی سلطنت کو بے گھر کر دیا ہے: رابرٹ کینڈی

🗓️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:ایک مضمون میں، رابرٹ ایف کینڈی جونیئر نے سعودی عرب پر

الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ اور اویس لغاری پر کسا شکنجہ

🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کی انتخابی

شہریار آفریدی اور دیگر کی نظر بندی کیخلاف درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری

🗓️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور دیگر

ہم نے اپنے بچے کو سمجھا دیا ہے اب وہ اِدھر اُدھر نہیں مارے گا:امریکہ

🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے جانبدارانہ موقف اپناتے ہوئے یونیفل کے ہیڈکوارٹر

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے  جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

🗓️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کہنا تھا

72 فیصد صہیونی غزہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کے تبادلے کے خواہاں

🗓️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ 72 فیصد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے