?️
کراچی (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اجلاس ہو گا۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔اسلام آباد سے پہنچنے والے خصوصی طیارے میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال اور اسد عمر بھی وزیرِ اعظم عمران کے ہمراہ ہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی قیادت نے فیصل بیس پر وزیرِ اعظم عمران خان اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔وزیرِ اعظم عمران خان کے ممکنہ دورے کے مقامات پر پولیس، رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے سخت سیکیورٹی کی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے دورۂ کراچی کے باعث آج کابینہ کا اجلاس نہیں ہو گا، وزیرِ اعظم عمران خان گورنر ہاؤس کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان کو کراچی میں وفاق کے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی، صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔
ملاقات میں سندھ میں پیپلز پارٹی مخالف اتحاد اور پیپلز پارٹی مخالف احتجاج پر مشاورت ہو گی۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اجلاس ہو گا۔اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اور دیگر حکام شرکت کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس میں نہیں بلایا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے کل دورۂ بہاولپور کا امکان ہے، وزیرِ اعظم بہاولپور میں کاشت کاروں سے ملاقات کریں گے۔
وزیرِ اعظم عمران خان لال سہانرا پارک میں مون سون شجرکاری کے تحت پودا بھی لگائیں گے، وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ بہاولپور میں ہوں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بہاول پور ڈویژن کے وزراء اور اراکینِ اسمبلی بھی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ نے اہم ترین فیچر پر کام شروع کر دیا
?️ 23 جنوری 2022سان فرانسسکو(سچ خبریں)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی سب
جنوری
چینی برآمد کرنے سے متعلق شوگرایڈوائزری بورڈ کا اجلاس کل طلب
?️ 28 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) شوگر ایڈوائزری بورڈ نے کل اہم اجلاس
مئی
ترک صدر کا منافقانہ بیان، ترکی اور اسرائیل کے مابین روابط کو مشرق وسطیٰ کے لیئے اہم قرار دے دیا
?️ 13 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) ترک صدر رجب طیب اردوغان نے منافقانہ بیان جاری
جولائی
ڈالر کی قدر میں کمی
?️ 10 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید
اگست
سعودی عرب کی ترکی کے خلاف فٹ بال کی شکایت
?️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:ریاض میں ترکی کے دو مشہور فٹ بال کلبوں فینرباہسے اور
جنوری
اسرائیلی کابینہ کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کی جاسوسی
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: ٹیلی گراف کے مطابق، ایک مطلع ذرائع کے حوالے سے خبر
مئی
سعودی عرب نے خام تیل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیوں کیا ہے؟
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا کہ سعودی
جنوری
دہشت گردوں کے نام بھی لاپتا افراد کے طور پر استعمال کیے گئے، جان اچکزئی
?️ 10 جنوری 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا
جنوری