وزیر اعظم اسمبلی میں آکر میری کارگردگی کے بارے میں بتائیں

🗓️

کوئٹہ(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے صدر اور وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں انہوں نے کہا میں معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی کی تجویز دی ہے اور یہ حقیقت ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ بی اے پی کے چیف آرگنائیزر جان جمالی نے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تجویز دی، میں نے ایوان میں جو بات کی اس میں وفاق اور وزیر اعظم سے مخاطب تھا جو میرا سیاسی جمہوری حق ہے، میں نے ایوان کو بغیر کسی غلط بیانی کے حقائق بتائے،ایوان کو مشورہ دیا کہ وفد وزیر اعظم سے ملے اگر پھر بھی مسائل حل نہیں ہوتے تو معاون خصوصی کا عہدہ مجھے بلوچستان کی تکلیفوں سے زیادہ پیارا نہیں۔

سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کو ایک مشن کے تحت قبول کیا ہے، اگر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کو محکمے یا وزارت میں کوئی شکایت ہے تو بتائیں، اگر وزیر اعلی میری وزارت سے مطمئن نہیں تو کابینہ اور اسمبلی میں آکر بتائیں، مجھے وزارت ملنا میری پارلیمانی جماعت کا حق تھا اور میں وزیر کیوں بنا یہ وزیر اعلی جانتے ہیں.

مشہور خبریں۔

بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیریوں کیلئے مزید تکالیف اور پریشانیوں کا سبب بن جاتا ہے، حریت کانفرنس

🗓️ 18 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

دشمن اپنے خواب پورے نہیں کر سکے گا: انصار اللہ

🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین الحوثی نے

صنم جاوید کو کس شرط پر رہائی ملی؟

🗓️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید

ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہوسکتے، مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ

🗓️ 20 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) مشیر اطلاعات خیبر پختونخواہ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے

لبنانی فوج اور مزاحمتی تحریک اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے: لبنانی پارلیمانی عہدیدار

🗓️ 4 فروری 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کی قومی اور داخلی سلامتی کمیٹی کے ایک ممبر

ہم ایران کو صرف دھمکیاں ہی دے سکتے ہیں،حملہ نہیں کرسکتے:سابق صیہونی وزیر اعظم

🗓️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کا کہنا ہے کہ ہم

اسرائیل دیواروں کے پیچھے چھپا ہوا ہے اور امریکہ کی بالادستی ختم ہو چکی ہے:سید حسن نصر اللہ

🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے مزاحمت و آزادی

صدر مملکت نے  چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

🗓️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہم قدم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے