?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ وزیر اعظم آج لیہ میں پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا آغاز کریں گے جس کے تحت ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن کے 100 فیصد آبادی کو ہیلتھ کارڈز کا اجرا ہونے جا رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نیا پنجاب بیسک ہیلتھ یونٹس سولرائزیشن پروگرام کا افتتاح اور 200 بیڈز کے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لیہ کے لیے آج 7 ارب روپے کے منصوبے کا اعلان کریں گے اور یہ ہیلتھ کارڈ دنیا کی تاریخ کا پہلا منصوبہ ہے جو غریب ملک میں دیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ اب ہم ایسا ہسپتال بنا رہے ہیں جس میں نواز شریف سمیت سب کاعلاج ہو گا ایک ڈوبی ہوئی معیشت کو عمران خان کی حکومت نے سہارا دیا.
اس سے قبل معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ( ن) نے لیہ میں کھوکھلے وعدے اور دعوے کیے عوام کو لوٹنے والے رات کے اندھیرے میں بھاگتے ہیں اور جنوبی پنجاب کے شہریوں کو ماضی میں صرف خواب دکھائے گئے تاہم موجودہ دور میں صرف اعلان نہیں عملی اقدامات ہوں گے. ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن دورمیں لیہ میں 1.7 ارب کے فنڈز ، پی پی دور میں بھی 1.6 ارب روپے کے فنڈز کے اعلانات ہوئے تاہم ماضی میں فنڈز کے اعلان کے باوجود لیہ میں کام نہیں ہوئے.


مشہور خبریں۔
تحریک انصاف کا سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے والے وزرا کے خلاف نااہلی ریفرنس بھیجنے کا اعلان
?️ 6 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر
اپریل
ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ایک قطبی دنیا کے خواب کا خاتمہ
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:جارج ڈی او نیل جونیئر نے ایک نوٹ میں لکھا ہے
مارچ
ایک ہی سکے کے دو رخ
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور صیہونیت
اکتوبر
کاروباری رہنماؤں کا ’سفاکانہ‘ ٹیکس قانون پر ملک گیر ہڑتال کا انتباہ
?️ 4 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی
جولائی
صہیونی فوج کی آپسی جھڑپیں؛ 8 اہلکار زخمی
?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کے شمال میں ایک اڈے پر صہیونی فورسز کے
اکتوبر
پی ٹی آئی امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ
?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
جنوری
افغانستان سے امریکی انخلا کے سلسلہ میں روس کا رد عمل
?️ 18 جون 2021سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے
جون
کراچی سمیت سندھ بھرمیں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے
?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی
جنوری