?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی کا 29 واں اجلاس آج وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی وزارت تعلیم نے رواں سال 20 جون کے بعد ملک بھر میں امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں محدود تعداد میں دی جائیں گی۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی نے ملک بھر میں امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام ممکنہ آپشنز کا تفصیلی جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع کیے جائیں گے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے۔
گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ وہ محدود تعداد میں ہوں گی جبکہ اس سال کسی کو بھی بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔
چیئرمین بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی شفقت محمود نے تمام وفاقی اکائیوں کو اساتذہ، نگراں عملے اور دیگر انتظامی اسٹاف کی بروقت ویکسینیشن کو یقینی بنانے پر زور دیا اور جن اساتذہ کے پاس ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہیں ہوگا، انہیں انویجیلیشن کے لیے نہیں بلایا جائے گا۔
اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں این سی ایچ ڈی اور بیکس کے اسٹاف کی 30 جون کے بعد صوبوں کو منتقلی کے معاملے پر بھی کمیٹی میں تبادلہ خیال کیا گیا اور کمیٹی کے چیئرمین شفقت محمود نے کہا کہ اس ضمن میں صوبے جلدی اعلامیہ جاری کریں گے۔
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کمیٹی میں نیشنل ایجوکیشن اسسمنٹ فریم ورک کو بھی صوبوں کے ساتھ شیئر کیا گیا اور اس کی اصولی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شائستہ، ڈی جی ایف جی ای آئی کینٹ اینڈ گیریژن میجر جنرل اصغر اور سیکریٹری آئی بی سی سی بھی اجلاس میں موجود تھے جبکہ چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم اور چیئرپرسن پیرا ضیا بتول نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ 27 اپریل کو وزارت تعلیم نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیمبرج سسٹم سمیت تمام امتحانات 15 جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج سے لے کر 15 جون تک کوئی امتحان نہیں ہو گا اور نویں سے 12ویں جماعت کے جن امتحانات کو مئی کے آخر میں شروع ہونا تھا، انہیں مزید ملتوی کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر 15 جون کے بعد امتحانات ہوتے ہیں تو یہ جولائی سے اگست تک طوالت اختیار کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔
وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ اور کیسز کے اضافے کے پیش نظر وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کرتے ہوئے امتحانات کو بھی 15 جون تک ملتوی کردیا تھا تاہم اب صورتحال میں قدرے بہتری کے بعد 20 جون کے بعد امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے دوران صوبہ سندھ میں صورتحال مکمل قابو میں تھی تاہم عید کے بعد سے صوبے میں وبا کا پھیلاؤ بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے جس کے بعد نئی پابندیوں کا نفاذ کردیا گیا ہے اور تعلیمی ادارے بھی بدستور بند ہیں۔


مشہور خبریں۔
اگر صیہونی خلل ڈالنا چھوڑ دیں تو معاہدہ ہو سکتا ہے:اسماعیل ہنیہ
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں
مارچ
حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاج کے معاملے پر پی ٹی آئی سے تحریری یقین دہانی چاہتے ہیں، کامران مرتضیٰ
?️ 30 مارچ 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران
مارچ
اسحٰق ڈار سینیٹ میں قائدِ ایوان نامزد
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحٰق
ستمبر
لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کے آثار نہیں
?️ 1 نومبر 2025لبنان اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی کے آثار نہیں لبنانی
نومبر
پاک فوج بھارت سے لڑنے کو تیار نہیں:عمران خان
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کی تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ اور اس ملک کے
جون
محمود عباس نے سعودی عرب کا دورہ کیوں ترک کیا؟
?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے شمالی
اگست
پاکستان کو طویل المدتی امریکی تعاون کی ضرورت ہے
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا
اکتوبر
تیل کی قیمت کم ہو توپھر ٹیکس نہیں بڑھانا چاہیئے. مفتاح اسماعیل
?️ 17 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ
اپریل