واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ واحد عمران خان ہیں جو8 فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے ، قیدی نمبر 804 کا نام بھی نہیں لیا جاسکتا لیکن سیاست کا محور وہ ہیں،توشہ خانہ ، سائفر اور عدت کیس کوڑے دان میں چلے گئے ہیں، بدقسمتی ہے کہ ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے۔

سینئر سیاستدان  نے اے آوائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیدی نمبر 804 کا نام بھی نہیں لیا جاسکتا لیکن سیاست کا محور وہ ہیں، ساری سیاست عمران خان کے اردگرد گھوم رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی فری میں مشہوری ہورہی ہے، جس کو ہارا ہوا سیاستدان کہا جاتا تھا آج وہ مقبول ترین ہے۔ اس وقت سیاست پھنسی ہوئی ہے ہر طرف ڈیڈلاک نظر آرہا ہے، ایک ریاست ڈنڈا استعمال کررہی ہے اور ایک طرف اسٹریٹ پاور ہے جو قیدی نمبر 804کے ساتھ ہے، پاکستان میں سیاست کی صورتحال بڑی عجیب ہوگئی ہے۔

8فروری کے بعد پاکستان بدلا ہے اور لوگوں نے ردعمل بھی دیا ہے۔ 8فروری کو جو سرپرائز ہمیں ملا اسی طرح بھارت میں مودی کو سرپرائز ملا، بھارت میں ای وی ایم کے ذریعے الیکشن ہوئے دھاندلی کا الزام نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو غلط طریقے سے اقتدار سے الگ کیا گیا، اسی طرح بانی پی ٹی آئی کو بھی غلط طریقے سے اقتدار سے الگ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ”سافٹ کُو “ تھا ، قید میں ڈالنا زیادتی ہے، پرانی غلطیاں نہ دہرایا کریں نئی غلطیاں کیا کریں، اس سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج متاثر ہورہا ہے،توشہ خانہ ، سائفر اور عدت کیس کوڑے دان میں چلے گئے ہیں، بدقسمتی ہے کہ ہم تاریخ سے سبق نہیں سیکھتے، ہماری بدقسمتی کہ نظریہ ضرورت کے مطابق ڈاکٹرائن تبدیل کرلیتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے امریکا کے خلاف لگائے الزامات واپس لے لئے، بانی پی ٹی آئی ہی ہیں جو موجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو پتا ہے کہ سیاست ان کے گرد گھوم رہی ہے، بانی پی ٹی آئی واحد ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے پاس ایران کے خلاف کوئی پلان نہیں

?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں: ڈینی سیٹرینووچ  نے 2013 سے 2016 تک صہیونی فوج کے انٹیلی

زیلنسکی نے یوکرین کے کئی دیگر اعلیٰ سکیورٹی اہلکاروں کو برطرف کیا

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:     یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ کے روز

امریکہ میں صیہونی لابی کا اثر و رسوخ؛صیہونی وزیر خزانہ کا بیان

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیر خزانہ بتزالل اسموٹریچ نے امریکہ کی جانب سے فلسطین

بھارتی اداکارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

?️ 26 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ایک اور

بغداد میں امریکی سفارت خانہ ہے یا فوجی کیمپ: عراقی پارلیمنٹ ممبر

?️ 9 فروری 2021سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے بغداد میں امریکی سفارت خانے

ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے ، شبلی فراز

?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا

اسرائیلی حملہ میں صہیونی قیدیوں کا ایک محافظ ہلاک

?️ 1 اگست 2022سچ خبریں:   کتائب القسام کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ

ٹرمپ نے جولانی سے کیا کہا؟

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ڈونلڈ ٹرمپ، صدر امریکا اور احمد الشرع

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے