?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ میں 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے ماہ ستمبر کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواستوں پر عوامی سماعت ہوئی۔
نیپرا حکام نے کہا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) نے بجلی 2 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔
حکام کا کہنا تھا کہ ستمبر میں میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی سے 2 ارب 7 کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ، ایل این جی کی قلت سے ایک ارب 10 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑا، ایل این جی کی طلب 950 اور فراہمی 660 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔
سماعت میں چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن (این پی سی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کہاں ہیں؟ کیا نجی ہوٹل میں سیمینار زیادہ اہم ہے یا نیپرا کی سماعت؟ چیزوں کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیں۔
چیئرمین نیپرا نے این پی سی سی حکام سے سوال کیا کہ فرنس آئل کیوں زیادہ استعمال ہوا ہے جس پر این پی سی سی عہدیداروں نے بتایا کہ طلب بڑھنے اور کچھ پلانٹس کے آؤٹیج پر ہونے کی وجہ سے فرنس آئل زیادہ استعمال ہوا۔
ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی طلب 7 فیصد بڑھی ہے جبکہ مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی میں رکاوٹیں ہیں۔
وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ آپ کی طلب 950 ایم ایم سی ایف ڈی ہے اور سوئی گیس کو 800 ایم ایم سی ایف ڈی ملتی ہے، اس کا مطلب کہ طلب کو نہیں دیکھا گیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ جب تک نئے ٹرمینلز نہیں بنتے ایل این جی کی فراہمی میں رکاوٹیں رہیں گی۔اس پر وائس چیئرمین نیپرا نے کہا کہ اس کا مطلب صارفین کو کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی کرتے رہنا پڑے گی؟
وائس چیئرمین نیپرا نے مزید کہا کہ ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے بجلی کی قیمتیں بڑھتی ہیں، اگر سسٹم میں سستی بجلی آجائے تو مہنگی بجلی ختم ہوجائے گی، اللہ سے امید رکھیں کہ بہتری آئے گی۔
نیپرا کا کہنا تھا کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ نیپرا کے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کے مطابق یہ اضافہ 2 روپے 51 پیسے بنتا ہے۔
نیپرا نے کہا کہ اگست میں ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ ایف سی اے کی مد میں چارج کیا گیا تھا، ستمبر میں اگست کی نسبت ایف سی اے کی مد میں 56 پیسے زیادہ چارج ہو سکتے ہیں۔بعدازاں بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی دے دی گئی۔
مذکورہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا جبکہ صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ادائیگی کرنا ہوگی، نیپرا بجلی کے نرخ میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ستمبر میں پن بجلی کی فراہمی کا حصہ بڑھ کر 36.24 فیصد ہو گیا تھا جو اگست میں تقریباً 35 فیصد تھا اور اس ایندھن کی کوئی قیمت نہیں ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق ستمبر میں تمام ذرائع سے توانائی کی مجموعی پیداوار 14 ہزار 32 گیگاواٹ فی گھنٹہ رہی جس کی لاگت 95 ارب 36 کروڑ یا 6 روپے 80 پیسے فی یونٹ تھی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل جنگ بندی کے لیے تاوان پر مجبور
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارانوت اخبار کے مطابق پیر کی شام ایک مضمون
جنوری
ترک پبلیکیشنز کا دعویٰ: دمشق انقرہ کی حمایت سے شامی کردوں کے خلاف آپریشن کے لیے تیار ہے
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: "ترکی” پبلیکیشن نے مظلوم عبدی اور احمد الشعرا کے درمیان
دسمبر
دوحہ معاہدے کی تفصیلات؛ طالبان اور پاکستان نے امن کی راہ ہموار کی
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: دوحہ مذاکرات میں طالبان اور پاکستان نے قطر اور ترکی
اکتوبر
These Foods to Absolutely Avoid If You Want Clear, Glowing Skin
?️ 8 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
بھارتی فلمی دنیا میں رہتے ہیں، پاک فوج نے انہیں حقیقت دکھائی، بہروز سبزواری
?️ 16 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار بہروز سبزواری نے بھارت کے خلاف جنگ میں
مئی
آج قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک برا دن ہے: صہیونی تجزیہ کار
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سی این این نے صہیونی تجزیہ کاروں کے حوالے سے
جولائی
شکاگو میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے بتایا کہ شکاگو میں ہفتے کی رات
ستمبر
پاکستان کےخلاف کسی بھی بیرونی جارحیت کا ’سخت اور فیصلہ کن‘ جواب دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج
?️ 31 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس
اکتوبر