نیپرا نے کے-الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39.97 فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے کردیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کراچی کی بجلی کمپنی کا اوسط ٹیرف 39.97 فی یونٹ سے کم کرکے 32.37 روپے کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق مالی سال 2024 سے 2030 کی کنٹرول مدت کے دوران مختلف فریقین کی جانب سے دائر کی گئی نظرِ ثانی کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ کئی اہم شعبوں کا احاطہ کرتا ہے، جن میں کے-الیکٹرک کے جنریشن پاور پلانٹس کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف ڈٹرمینیشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن (نیٹ ورک) اور سپلائی بزنسز کے لیے مالی سال 2024 سے 2030 تک کی ملٹی ایئر ٹیرف ڈٹرمینیشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن انویسٹمنٹ پلان اور نقصانات کا تخمینہ اور ملٹی ایئر ٹیرف 2017–2023 کے لیے کے-الیکٹرک کے رائٹ آف کلیمز شامل ہیں۔

رائٹ آف کلیمز کے حوالے سے نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، تاہم، دیگر معاملات میں نیپرا نے اپنے پچھلے فیصلوں میں نمایاں تبدیلیاں کی ہیں جو کے-الیکٹرک کے مطابق کمپنی کے لیے پائیدار نہیں ہیں اور اس کے اسٹیک ہولڈرز، بشمول صارفین، پر دور رس اثرات مرتب کریں گی۔

ان تبدیلیوں کے نتیجے میں، وہ اوسط ٹیرف جو نیپرا نے 27 مئی 2025 کو 39.97 روپے فی کلو واٹ آور مقرر کیا تھا، اب کم ہو کر 32.37 روپے فی کلو واٹ آور کر دیا گیا ہے۔

کے-الیکٹرک اس وقت نیپرا کے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے اور متعلقہ قوانین و ریگولیٹری فریم ورک کے تحت دستیاب تمام قانونی راستے اختیار کرے گی۔

ترجمان کے-الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نیپرا نے کے۔الیکٹرک کے مالی سال 2024 تا 2030 کے ملٹی ایئر ٹیرف سے متعلق نظرِثانی کی درخواستوں فیصلہ جاری کردیا، یہ فیصلہ کےالیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن، سپلائی بزنس کے متعدد پہلوؤں پر محیط ہے۔

ترجمان کے-الیکٹرک کا کہنا تھا کہ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے، دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے نمایاں تبدیلیاں کمپنی کے لیے غیر پائیدار ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان تبدیلیوں سے تمام اسٹیک ہولڈرز خصوصاً صارفین پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے جب کہ کے۔الیکٹرک نیپرا کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔

ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا کہ کمپنی لاگو قوانین اور ریگولیٹری فریم ورک کے تحت مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

مشہور خبریں۔

امارات نے اسرائیلی سفیر کو غیر مہذب رویے کی بنا پر ملک سے نکال دیا

?️ 31 جولائی 2025امارات نے اسرائیلی سفیر کو غیر مہذب رویے کی بنا پر ملک

ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف خطرات میں اضافے پر روس کا موقف

?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنی پریس کانفرنس

’بنیادی حقوق کو بڑا دھچکا‘، سپریم کورٹ کے فیصلے پر قانونی و سیاسی ماہرین کا ردِعمل

?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گزشتہ شب الیکشن کمیشن کے فیصلے

صوبوں کے انتخابات پر از خود نوٹس کی سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست

?️ 26 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمراں اتحاد میں شامل تین جماعتوں نے سپریم کورٹ

اگر ماڈلین کشتی ایران جاتی تو مغرب کا ردعمل کیا ہوتا:برطانوی اینکر کا طنز

?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:معروف برطانوی اینکر اور صحافی مہدی حسن نے مغربی حکومتوں

پاکستانی ناظم الامور کو بچانے کیلئے جان کا نذرانہ بھی دے دیتا، سپاہی اسرار

?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے دوران

خیبر پختون خوا کے سابق اور موجودہ وزیرِ اعلیٰ کے درمیان زبانی جنگ

?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے

غزہ جنگ، عرب حکومتوں کے مستقبل کو معین کرے گی

?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنما محمد الہندی نے اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے