نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگا کردیا ہے

بجلی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگا کردیا ہے ،بجلی کی قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ہم نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کا فی یونٹ 4 روپے 74 پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی مہنگی کی گئی ہے،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اکتوبر کے مہینے کیلئے ہو گی، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

نیپرا نے نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ بجلی کی فی یو نٹ قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹراک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔دوسری جانب آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکمرانوں کو عام آدمی کی معاشی و مالی مشکلات کا کوئی احساس نہیں، آئی ایم ایف سے قرضے کیلئے آئے روز بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ، تین سالہ حکومتی کارکردگی مہنگائی، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کی شکل میں صر ف سامنے آئی ۔

انہو ں نے کہا کہ منی بجٹ عوام کے ساتھ حکومت کے ایک اور ظلم کے مترادف ہے ، عوام ساڑھے تین سال سے مہنگائی بے روزگاری اور غربت کے ستائے ہوئے ہیں ، ان میں مہنگائی کے مزید تھپیڑے سہنے کی سکت نہیں ہے، حکمرانوں نے ملک کو عملی طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے جس کی وجہ سے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور روپے کی بے قدری کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، موجودہ تین سالوں میں جتنا استحصال عوام کا ہوا اس کی مثال میں ماضی میں نہیں ملتی۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات فرانس کے قرضے ادا کرنے کے لیے یمنی قدرتی ذخائر لوٹ رہا ہے:یمنی ذرائع ابلاغ

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات فرانس

پاکستان نے بھارت کے جواب میں بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے سے ایک سفارت کار

سیاسی جماعتوں کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر تنقید

?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیاسی جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا

ٹرمپ کا میکرون کو ازدواجی مشورہ

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ویتنام میں فرانسیسی صدر میکرون کو بیوی

فیس بک سے ایران سے متعلق اکاؤنٹس کا مجموعہ حذف

?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی

دنیا کا ایک حقیقی عالمی جنگ کا سامنا

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ہفتہ واری پروگرام

عرب ممالک کا سویڈن کے ساتھ سلوک

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:بین الاقوامی تعلقات کے محقق اور عرب دنیا کی سیاسی معیشت

عورت مارچ کی وجہ سے خلع کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، نازش جہانگیر

?️ 3 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی نوجوان اداکارہ نازش جہانگیر کا خیال ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے