نیپرا میں بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

میڈیا کے مطابق چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت درخواست پرسماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگ رکھا ہے۔

دوران سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ انڈسٹری کو جتنی گیس میسر ہے وہ اتنی استعمال نہیں کر رہی، اپریل میں موسم کی بہتری کے باعث بجلی کی کھپت بہت کم رہی۔

ممبر نیپرا خیبر پختونخوا نے کہا کہ اپریل میں ایل این جی کی کھپت کیوں زیادہ رہی؟ سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ایل این جی پہلے سے درآمد شدہ تھی اس لیے اس پر زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی) حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اپریل میں درجہ حرارت ڈیڑھ ڈگری کم تھا، اپریل میں ہائیڈرو پلانٹس مینٹیننس کے باعث پیداوار کم رہی، سولر، ونڈ اور کول کی پیداوار فل کپیسٹی پر رہی۔

ممبر نیپرا بلوچستان نے دریافت کیا کہ دن میں سولر کے باعث کتنی ڈیمانڈ کم ہوتی ہے؟ این پی سی سی نے بتایا کہ سولر کے باعث 400 سے 500 میگاواٹ بجلی دن میں کم رہتی ہے، رات کو سولر پیداوار کم ہونے سے پیک آورز میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوتا ہے۔

بعد ازاں نیپرا میں بجلی3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی اور سماعت کےبعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا، اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے بلز میں ہوگا، بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی من و عن منظوری سے بجلی صارفین پر تقریباً 35 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ 20 مئی کو بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

داسو واقعہ میں دہشت گردی کا پہلو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: فواد چوہدری

?️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے داسو واقعے

غزہ کے ساتھ جنگ ​​بندی مذاکرات کے لیے اسرائیلی حکومت کا نیا منصوبہ

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایک صیہونی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت

فلسطین کو سپورٹ کرنے پر کام کے کئی مواقع ضائع ہوئے جس پر کوئی افسوس نہیں، دنانیر مبین

?️ 26 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ دنانیر مبین نے انکشاف

دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی نائب وزیر خارجہ

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ نے

پی ٹی آئی کے بعد جماعت اسلامی کا بھی 90 روز میں الیکشن کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

?️ 30 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی تحلیل کیے جانے کے

اسرائیل نے غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا، الجزیرہ نے اہم انکشاف کردیا

?️ 26 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  الجزیرہ نیٹ ورک کے فوج ماہر نے اسرائیلی دہشت

او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کون کر رہے ہیں؟

?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی

امریکی حکومت کا تائیوان کو 500 ملین ڈالر کی اسلحہ امداد بھیجنے کا منصوبہ

?️ 7 مئی 2023ایک باخبر ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکومت تائیوان کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے