نیپرا میں بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

میڈیا کے مطابق چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت درخواست پرسماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ مانگ رکھا ہے۔

دوران سماعت سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ انڈسٹری کو جتنی گیس میسر ہے وہ اتنی استعمال نہیں کر رہی، اپریل میں موسم کی بہتری کے باعث بجلی کی کھپت بہت کم رہی۔

ممبر نیپرا خیبر پختونخوا نے کہا کہ اپریل میں ایل این جی کی کھپت کیوں زیادہ رہی؟ سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ ایل این جی پہلے سے درآمد شدہ تھی اس لیے اس پر زیادہ بجلی پیدا کی گئی۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی) حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے اپریل میں درجہ حرارت ڈیڑھ ڈگری کم تھا، اپریل میں ہائیڈرو پلانٹس مینٹیننس کے باعث پیداوار کم رہی، سولر، ونڈ اور کول کی پیداوار فل کپیسٹی پر رہی۔

ممبر نیپرا بلوچستان نے دریافت کیا کہ دن میں سولر کے باعث کتنی ڈیمانڈ کم ہوتی ہے؟ این پی سی سی نے بتایا کہ سولر کے باعث 400 سے 500 میگاواٹ بجلی دن میں کم رہتی ہے، رات کو سولر پیداوار کم ہونے سے پیک آورز میں بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوتا ہے۔

بعد ازاں نیپرا میں بجلی3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی اور سماعت کےبعد نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیپرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا، اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے بلز میں ہوگا، بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی من و عن منظوری سے بجلی صارفین پر تقریباً 35 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ 20 مئی کو بجلی 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی گئی تھی۔

مشہور خبریں۔

معاشی استحکام کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام چاہیے، وزیراعظم

?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

امریکی ہسپتالوں میں کورونا کا شکار بچوں کی تعداد کا ریکارڈ قائم

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کا کہنا ہے

کیا امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی پر مطمئن ہیں؟

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:فاکس نیوز سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی

صیہونیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے73 سالہ فلسطینی مجاہد کی شہادت

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی شہر الخلیل میں ایک ہفتہ قبل صیہونی فوجی کے ہاتھوں

حالیہ جنگوں کے بعد غیر ملکی سیٹلائٹ آپریٹرز کیلئے سخت ضوابط تشکیل دینے پر غور

?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک میں سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروسز کا

نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں کے خلاف اسرائیل میں شدید مظاہرے شروع ہوگئے

?️ 25 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیل میں نیتن یاہو کی جنگ طلبانہ پالیسیوں

شان شاہد کی نام لیے بغیر ’منی بیک گارنٹی‘ پر تنقید

?️ 4 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، پروڈیوسر اور فلم ساز شان شاہد کو

عراق میں ترکی کی موجودگی کے حیرت انگیز اعداد و شمار

?️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق ترکی نے اپنے اہداف کے حصول کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے