?️
لاہور: (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، پروڈیوسر اور فلم ساز شان شاہد کو ایکشن کامیڈی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کے ہدایت کار کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرنے پر تنقید کا سامنا ہے اور لوگ انہیں ان کی ناکام فلمیں یاد دلاتے دکھائی دیے۔
’منی بیک گارنٹی‘ کو عیداالفطر کے موقع پر 21 اپریل کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم سمیت فواد خان، عائشہ عمر، مانی اور جاوید شیخ جیسے اداکاروں نے اداکاری کی ہے۔
ایکشن کامیڈی فلم نے اچھی کمائی کی اور کہانی کی وجہ سے اسے سراہا جا رہا ہے، تاہم اداکار شان شاہد نے ذو معنی الفاظ میں فلم پر تنقید کرتے ہوئے خراب فلم بنانے کا ذمہ دار ہدایت کار فیصل قریشی کو قرار دیا لیکن انہوں نے ہدایت کار کا نام نہیں لکھا۔
اداکار شان شاہد نے ایک فیس بک پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ہدایت کار کا نام لکھے بغیر ’منی بیک گارنٹی‘ کے فلاپ ہونے کا ذکر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’یو فون‘ کے اشتہارات 45 سیکنڈز کے ہوتے تھے، اس بات کے ذمہ دار پروڈیوسرز ہی ہوتے ہیں کہ وہ ایسے ہدایات کاروں کو لاتے ہیں جنہیں فلمیں بنانے کا کوئی تجربہ نہیں ہوتا۔
شان شاہد نے اپنی پوسٹ میں نہ تو ’منی بیک گارنٹی‘ فلم کا نام لکھا اور نہ ہی انہوں نے اسی فلم کے ہدایت کار فیصل قریشی کا نام لکھا، تاہم زیادہ تر شائقین کے مطابق ان کا اشارہ اسی فلم اور ہدایت کار کی جانب تھا۔
بعض صارفین نے شان شاہد کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ جب موصوف کی اپنی فلم فلاپ ہوئی تو انہوں نے کراچی کے فلمی تجزیہ نگاروں کو اس کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔
ساتھ ہی لکھا گیا کہ جب شان شاہد نے دیکھا کہ ’منی بیک گارنٹی‘ فلم نے ان کی آخری تین فلموں کی مجموعی کمائی سے بھی زیادہ کمائی کی تو انہوں نے اپنے غصے کا اظہار کردیا۔
اسی طرح دیگر لوگوں نے بھی ان پر تنقید کی اور شان شاہد کے تبصرے کو تنگ نظری کے طور پر دیکھا۔
شان شاہد کو ’منی بیک گارنٹی‘ کے اداکار مانی نے بھی جواب دیا اور انہوں نے بدلے میں شان شاہد کی پرانی فلم کی ایک کلپ شیئر کر ڈالی۔
مانی نے شان شاہد کی پرانی فلم کی کلپ شیئر کی، جس میں گولی ان کے چہرے سے ایک انچ دوری سے گزر جاتی ہے اور مانی نے اسی منظر پر تنقید کی۔
انہوں نے لکھا کہ مذکورہ 45 سیکنڈ کی کلپ شان شاہد کی بلاک بسٹر فلم کی ہی ہے، جس میں گولی ان کے چہرے سے ایک انچ کی دوری سے گزر رہی ہے۔
مانی کے علاوہ فیصل قریشی کے نام سے بنائے گئے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی شان شاہد کو جواب دیا گیا اور لکھا گیا کہ وہ شان کی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔
بعد ازاں شان شاہد نے اپنی ایک ٹوئٹ میں ’منی بیک گارنٹی‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ہر حال میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ ملک میں فلمیں بنانے کا کام کسی بھی حال میں نہیں رکنا چاہئیے۔


مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں حماس کی سماجی مقبولیت؛امریکی اخبار کی زبانی
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں حالیہ دنوں
نومبر
اسپین میں ایران جنگ کے خلاف مظاہرے
?️ 22 مارچ 2026سچ خبریں:اسپین میں ایران کے خلاف جنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر
مارچ
وفاقی حکومت کا آئندہ بجٹ میں سخت معاشی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ
?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے بجٹ2024-25 میں سخت معاشی پالیسی
مئی
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں: اسد عمر
?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے ماحول گرم ہے الیکشن کے
فروری
ترقی اب سینیارٹی نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی۔ احسن اقبال
?️ 30 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا
اکتوبر
1 ٹریلین $ انفراسٹرکچر پلان کے تحت بائیڈن کے دستخط
?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے تنازع کے بعد کانگریس میں امریکی
نومبر
روس نے امریکی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے امریکا کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
?️ 16 مئی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکا کی جانب سے انتہاپسندی اور دوسرے
مئی
میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہم اپنی مدت پوری کریں گے:گورنر سندھ عمران اسمٰعیل
?️ 23 مارچ 2022کراچی(سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے مزار قائد پر حاضری کے
مارچ