?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نیٹ میٹرنگ ختم،نئی سولر پالیسی میں بجلی واپس خریدنے کی شرح طے کرلی گئی، نئی سولر پا لیسی جلد وزیراعظم کو پیش کی جائے گی نئی پالیسی نیپرا منظوری کے بعد کابینہ میں پیش کی جائیگی ، بجلی واپسی نرخ 11.33 روپے فی یونٹ مقرر، پرانے سولر صارفین 27 روپے پر ہی بجلی بیچتے رہیں گے، میڈیا رپورٹس کے مطابق واپسی نرخ اس کا ایک تہائی ہوگا۔
پالیسی کے تحت سولر پینل پر نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ نافذ کی جائیگی۔ نیٹ میٹرنگ سے 103 ارب کا بوجھ پڑا۔آئندہ بجلی کا جو بھی نرخ ہوگا واپسی نرخ ایک کا تہائی ہوگا۔ پاور ڈویژن کے مطابق 8500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں لانے کا ہدف ہے اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سرمایہ کاروں نے نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت میں کمی کو مسترد کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نیٹ میٹرنگ پالیسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حکومت نے سولر توانائی کے بڑھتے رجحان کے پیش نظر نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کیلئے سمری تیار کی گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ پا لیسی کو بجٹ کے بعد وفاقی کابینہ سے منظور کرایا جائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق صارف کو 22 روپے فی یونٹ کی بجائے 10 روپے نقد ادائیگی کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق نئی پالیسی پر غور جاری تھا۔حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا۔ فیصلہ صارفین کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ ملک میں اس وقت 5 ہزار میگاواٹ تک سولر انرجی پیدا ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں سولر پر 1400 میگاواٹ بجلی بن رہی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا تھا جس میں نیٹ میٹرنگ ریگولیشز کے حوالے سے غور کیا گیا۔
حکومت نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشز کے حوالے سے کوئی بھی تبدیلی سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اجلاس میں سولر ایسوسی ایشن، صوبائی حکومتوں کے نمائندے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی تھی۔ وفاقی وزیر توانائی کی زیر صدارت اجلاس میں سٹیک ہولڈرز کی جانب سے دی گئی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ حکومت کسی بھی کاروبار کو نقصان نہیں پہنچائے گی۔
ریگولیشز میں کوئی بھی تبدیلی صارفین کے تحفظ کو مدنظر رکھ کر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ 2017-18میں انہوں نے خود نیٹ میٹرنگ کو متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس وقت یہ نظام ابتدائی مرحلے میں تھا اب جبکہ نیٹ میٹرنگ کا دائرہ وسیع ہو چکا ہے اس کے گرڈ پر سنجیدہ اثرات مرتب ہو رہے ہیں جن کا بروقت تدارک ضروری ہے۔سٹیک ہولڈرز قومی گرڈ کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کو مدنظر رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے توانائی کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نے 9000 میگاواٹ کے مہنگے اور غیر ضروری منصوبوں کو ختم کیاجو بجلی کے نظام پر بوجھ بن رہے تھے۔


مشہور خبریں۔
بلوچستان: ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید
?️ 12 مئی 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ
مئی
پاکستان کا ایک بار پھر امریکی جمہوریت کے اجلاس میں شرکت سے انکار
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان نے دوسری بار امریکی صدر کی میزبانی میں ورچوئل
مارچ
اردگان نے اپنی بات واپس لی
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے المعمدانی اسپتال پر بمباری
اکتوبر
کیا نیوکلر ڈیفرنس سے مشرق وسطی میں امن قائم ہوگا
?️ 12 نومبر 2025کیا نیوکلر ڈیفرنس سے مشرق وسطی میں امن قائم ہوگا امریکہ کی
نومبر
کیا صیہونیوں کے لئے امریکہ کچھ کر سکتا ہے ؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی انچارج اسٹیفنی ہولٹ نے
اکتوبر
پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرول
جون
ڈالر کے ریٹ میں کمی
?️ 1 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری کا
اگست
دنیا ایٹمی جنگ کے دہانے پر؟ 89 سیکنڈ باقی
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:روسی سیکیورٹی کونسل کی وارننگ اور بھارت-پاکستان کشیدگی کے بعد
اپریل