?️
اسلام آباد (سچ خبریں ) قومی ٹیم نے بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی شکست دی جس پر وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ باؤلنگ ایک بار پھر شاندار رہی، ایک اچھی ٹیم ہارنے پر اپنی غلطیوں کا تجزیہ کرتی ہے لیکن ایک عظیم ٹیم جیتنے پر بھی اپنے کھیل کا مکمل تجزیہ کرتی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’مبارک ہو ٹیم پاکستان، باؤلنگ ایک بار پھر شاندار رہی، ایک اچھی ٹیم ہارنے پر اپنی غلطیوں کا تجزیہ کرے گی۔ ایک عظیم ٹیم جیتنے پر بھی اپنے کھیل کا مکمل تجزیہ کرتی ہے‘‘۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں حارث رؤف کی عمدہ بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 134 رنز بناسکی جس کے جواب میں پاکستان نے آصف علی کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ایک اوور پہلے ہی مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا تاہم پچھلے میچ کے برعکس بابراعظم اس بار صرف 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فخرزمان بیٹنگ کے لیے آئے اور 11 رنز ہی بناسکے، محمد حفیظ بھی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان بھی 33 رنز پر ہمت ہار بیٹھے اور عماد وسیم 11 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے تاہم شعیب ملک نےذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور آخر میں آصف علی نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے گراؤنڈ میں چھکوں کی برسات کردی۔
شعیب ملک اور آصف علی 27،27 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل ڈیرل مچل نے اننگز کا آغاز کیا، گپٹل 17 رنز بنانے کے بعد حارث رؤف کا شکار بنے اور مچل 27 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے جب کہ جمی نیشام صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
کپتان کین ولیمسن نے ڈیوڈ کونوے کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم 25 رنز بنانے کے بعد حسن علی نے انہیں اپنی ہی گیند پر رن آؤٹ کردیا اور ڈیوڈ کونوے بھی 27 رنز پر ہمت ہارگئے۔ گلین فلپس کی اننگز کا خاتمہ 13 رنز پر حارث رؤف نے کیا۔ حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے آخری 4 اوورز میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث کیویز بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ ٹم سفرٹ بھی 8 رنز ہی بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، شاہین آفریدی ، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


مشہور خبریں۔
روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے
اپریل
ترکی میں دہشت گردی کے الزام میں سیکٹروں افراد گرفتار
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:ترک سکیورٹی فورسز نے متعدد صوبوں میں بیک وقت کاروائیوں کے
جون
غزہ جنگ کے دوران صیہونیوں نے کتنے فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے؟
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: یورپی-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ
دسمبر
اسرائیلی دہشت گردی پر خاموشی شرمناک ہے: گورنرپنجاب
?️ 9 مئی 2021لاہور (سچ خبریں)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مسجد اقصی پر اسرائیل
مئی
بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی
?️ 13 اکتوبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر
اکتوبر
قطر: اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی نظام کے لیے بڑا امتحان ہے
?️ 12 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم نے اقوام متحدہ
ستمبر
فیصل آباد اور ساہیوال کے 5 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول جاری
?️ 20 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل آباد اور
اکتوبر
روس کے ساتھ مغرب کی اقتصادی جنگ؛ حالات کس کے حق میں ہیں؟
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: تقریباً تین سال، چار ماہ اور 26 دن پہلے، روسی
جولائی