نیب قانون میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سیکریٹری قانون، کابینہ ڈویژن کو نوٹس جاری

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب آرڈیننس میں ترامیم کے خلاف دائر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وزارت قانون اور کابینہ ڈویژن کے سیکریٹریز کو نوٹس جاری کر دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی عوام نے حکومتی امور چلانے کی ذمہ داری اپنے منتخب اراکین کو دی ہے تاکہ اراکین اسے مقدس امانت کے طور پر استعمال کر سکیں، لہٰذا یہ عوام کا حق ہے کہ وہ منتخب نمائندوں کو ان کے ایکشن کے لیے جوابدہ ٹھہرا سکیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیاسی اقدامات کا احتساب انتخابات کے وقت ہوتا ہے اور اس کا انحصار ان قوانین پر ہوتا ہے جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بناتے ہیں، قانونی یا انتظامی کارروائیوں کا احتساب عدالتی جائزے کے ذریعے لوگوں کو دستیاب ہوتا ہے۔

درخواست میں سوال اٹھایا گیا کہ کیا ہم پاکستانی عوام کے منتخب نمائندوں کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ احتساب کے قوانین واپس لے لیں یا انہیں اس حد تک کمزور کردیں کہ وہ غیر مؤثر ہوجائیں، عوام کو منتخب افراد کے احتساب کے حق سے محروم کردیں۔

پٹیشن میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ نیب قانون میں کی گئی ترمیم میں اختیار کے غلط استعمال کے جرم کی وسعت تبدیل کردی گئی ہے اور یہ احتساب سے انکار کے مترادف ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا تھا کہ ایک ترمیم کے ذریعے وعدہ معاف گواہ کو نااہل کرنے سے بااثر ملزمان کے خلاف گواہی دینے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ترامیم، اس قانون سے مبینہ فائدہ اٹھانے والوں نے ہی متعارف کرائیں، ساتھ ہی عدالت سے استدعا کی کہ بااثر افراد کے خلاف زیر التوا مقدمات، تحقیقات اور انکوائریز کی تفصیلات طلب کرے۔نمایاں تصویر مقرر کریں

ان ترامیم کے خلاف اسی طرح کی ایک درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے بھی دائر کی گئی تھی جسے عدالت عظمیٰ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ: ہم نے چین سے ہندوستان اور روس کو کھو دیا

?️ 5 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے شنگھائی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ کے تمام شہروں میں شدید مظاہرے کیئے گئے

?️ 18 اپریل 2021لندن (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف برطانیہ کے

ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

?️ 23 ستمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث دیگر کرنسیاں

 غزہ فلسطین کا ناقابلِ تقسیم حصہ ہے:چین اور ملائیشیا 

?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:چین اور ملائیشیا نے ایک مشترکہ میں زور دیا ہے

کابینہ کی وزارت خوراک کو نگران دورحکومت میں درآمد گندم کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے نگران حکومت کے دور میں

پاکستان میں سائبر حملوں میں 17 فیصد اضافہ

?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گلوبل سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے انکشاف کیا

عمران خان کے بیٹوں سے متعلق رانا ثناء اللہ کی گفتگو پر جمائمہ بھی بول پڑیں

?️ 10 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے

صہیونی دشمن کی جیلوں میں غزہ کے بہادر ڈاکٹر کی پہلی تصویر

?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: گزشتہ شب پہلی بار صہیونی میڈیا نے اس حکومت کی جیلوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے