نیب ترامیم کیس: کیا عدالت پارلیمنٹ کو ترامیم لانے سے روک دے، جسٹس منصور علی شاہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب قانون میں ترامیم کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا عدالت پارلیمنٹ کو ترامیم لانے سے روک دے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی خصوصی بینچ نے نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل کی جانب سے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور افریقی یونین کی جانب سے انسداد کرپشن کنونشن کی دستاویزات حوالے کی گئیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے مطابق کرپشن کے حوالے سے کچھ بینچ مارک ہیں جنہیں برقرار رکھنا ہے، ابھی یو اے ای بھی منی لانڈرنگ کے کمزور قوانین کی وجہ سے گرے لسٹ میں ہے، اپ کیس میں بنیادی حقوق پر بات کریں۔

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کرپشن سے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں، فئیر ٹرائل اور اور برابری کا حق بھی متاثر ہوتا ہے، اس دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ عوامی پیسہ کے غلط استعمال سے بھی عوام کا اعتماد خراب ہوتا ہے۔

اس موقع پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اپ کی باتیں پارلیمنٹ کے لیے اچھی تقریر ہے، خواجہ حارث نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تو کوئی سننے کو تیار نہیں، انہیں جو کرنا ہے وہ کرنا ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سننے کے لیے پارلیمنٹ میں ہونا بھی چاہیے،اگر آپ انتخابات جیتتے ہیں تو اپنی ترامیم لائیں۔

خواجہ حارث نے کہا کہ دنیا کا ہر ملک کرپشن قوانین اور سزاوں کو سخت کرنے کا کہہ رہا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ خواجہ حارث صاحب کا خیال ہے جو چھوٹ گئے ان کو پکڑنا مشکل ہوگا، خواجہ حارث نے کہا کہ سوئس اکاونٹس کیس میں کیس ختم ہوتے ہی سارا ریکارڈ غائب کردیا گیا، نیب ریفرنسز میں بھی اصلی دستاویزات نہ ہونے سے ملزمان بری ہوئے، 31 اے ختم نہ ہوتا تو اسحٰق ڈار واپس نہیں آسکتے تھے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیا بطور قوم ہم یہ سب افورڈ کرتے ہیں، روز بریت کے لیے درخواستیں آرہی ہیں، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی ایسا کرے گا تو عوام اس کو ووٹ نہیں دیں گے، کیا عدالت پارلیمنٹ کو ترامیم لانے سے روک دے۔

خواجہ حارث نے مؤقف اپنایا کہ پورا نظام مفلوج کیا جا رہا ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جتنا آپ دلائل دیں گے ہم میچ سے دور ہوتے جائیں گے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ترامیم ختم ہونے سے کیا عدالتوں کے احکامات ختم ہو جائیں گے، سپریم کورٹ قوانین کو بحال بھی کرسکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت عظمٰی نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دیے جائیں گے

?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی

کیا اسرائیل کے پاس غزہ میں کوئی آپشن ہے ؟

?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز عسکری تجزیہ نگار آموس حریل نے اعلان

خلیل الحیاء: جب تک قبضہ ہے، مزاحمت کا ہتھیار رہے گا

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے

اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، اسرائیلی حملوں کی مذمت

?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مصری ہم منصب

اسد عمر و دیگر کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم

?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی نے الیکشن کمیشن

کورونا وائرس: ملک میں مزید 38 افراد انتقال کر گئے

?️ 7 فروری 2022لاہور (سچ خبریں) کورونا وائرس کے وار جاری جاری ہیں،  ملک میں

جنوبی افریقہ ٹیم کو قابو کرنے کے لئے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کا مشورہ

?️ 3 فروری 2021سابق ٹیسٹ کرکٹرسعید اجمل نے پنڈی ٹیسٹ میں اسپن وکٹ کے ذریعے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے