نوشکی: کالعدم بی ایل اے کا ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ،3 جوانوں سمیت 5 افراد شہید

🗓️

نوشکی: (سچ خبریں) نوشکی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قافلے پر کالعدم بی ایل اے کے خودکش حملے میں 3اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث پولیس نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے آج صبح نوشکی کے مقام پر ایف سی کے قافلے پر بارودی مواد کا دھماکا اور خود کش حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف فوری موثر جوابی کاروائی کی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی جوابی کارروائی میں خود کش حملہ آور کے علاوہ مزید 3 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے جبکہ بزدلانہ خود کش حملے میں ایف سی کے 3 جوان اور 2 سویلین شہید ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے بھاگنے والے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔

قبل ازیں، نوشکی کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) ظفر اللہ سملانی کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا۔

ایس ایچ او نوشکی کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی ایف سی کے قافلے سے ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 5 اہلکار جاں بحق 12 سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ایف سی کیمپ اور نوشکی ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پاک ایران شاہراہ این 40 پر ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نےعلاقےکاگھیراؤ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نوشکی میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں اور شہریوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کے خلاف قومی عزم متزلزل نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، عوام کےجان و مال سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائےگا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئےکوئی جگہ نہیں، ہرقیمت پر امن قائم کریں گے،دشمن عناصر سن لیں، ریاست ان کےناپاک عزائم خاک میں ملا دےگی، دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کےاہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہاکہ جاں بحق افراد کےخاندانوں کے غم میں برابرکےشریک ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بناناسفاکیت کی انتہا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا انتہائی سفاکانہ عمل ہے، دشمن عناصرملک میں عدم استحکام پیدا کرنےکی مذموم کوششیں کر رہے ہیں، دہشت گردی کے ذریعے عوام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے مذمتی پیغام میں کہا کہ عام لوگوں کونشانہ بنانا انسانیت سوز عمل ہے، دہشت گرد ملک کی سالمیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نے دہشتگردی کو ملک کا سب سے بڑا ناسور قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

مشہور خبریں۔

تابعین اسکول پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے

🗓️ 10 اگست 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرنے کا مطالبہ

🗓️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن

کورونا: مثبت کیسز کی شرح میں کراچی سرفہرست

🗓️ 22 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے

طوفان الاقصیٰ کی لڑائی میں حماس کی برتری کا اعتراف 

🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان دانیال ہگاری نے اپنی پریس

پاکستان نے افغانستان کے داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات سختی سے مسترد کردیے

🗓️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے

علاقائی مساوات کو بدلنے کے لیے امریکی گولڈ وار

🗓️ 3 فروری 2024سچ خبریں:غزہ میں جنگ ابھی بھی جاری ہے اور پورے خطے میں

صیہونی حکومت کی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی

🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: جمعرات کی صبح صیہونی حکومت نے 642 فلسطینی قیدیوں کو رہا

کیا مقاصد سے بھٹک چکی ہے سینیٹ ؟

🗓️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آئین پاکستان کا بغور مطالعہ کرنے پر بھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے