نور ولی جیسے لوگ مجاہد نہیں، دورِ جدید کے خوارج اور فتنہ پرور ہیں

نور ولی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام کا تصورِ جہاد عدل، امن اور مظلوم کی نصرت پر قائم ہے، نہ کہ قتل و غارت اور ریاستی اداروں پر حملے، نور ولی کا خودساختہ ‘جہاد’ قرآن کی اس تعلیم کے منافی ہے: "وَلَا تَعْتَدُوا ۚ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ” (البقرہ: 190)۔ یہ فساد ہے، نہ کہ جہاد۔

تفصیلات کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فتنے کے وقت بیٹھا شخص کھڑے سے بہتر ہے ، نور ولی جیسے لوگ جہاد کی آڑ میں امت میں انتشار اور خونریزی پھیلا رہے ہیں، یہ لوگ مجاہد نہیں، دورِ جدید کے خوارج اور فتنہ پرور ہیں۔ قرآنی آیات کو سیاق و سباق سے ہٹا کر ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا فکری خیانت ہے، نور ولی کا کلام آیاتِ قرآنی کی تحریفِ معنوی کا نمونہ ہے، ایسی گمراہ کن تاویلات دین کی خدمت نہیں بلکہ اس کی توہین ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہاد صرف امامِ وقت یا ریاست کی اجازت سے جائز ہے، گروہی یا ذاتی فیصلے اس کے دائرے سے خارج ہیں، نور ولی کی کارروائیاں فقہی اصولوں، اجماعِ امت اور اسلامی نظم کے منافی ہیں، یہ عمل جہاد نہیں، فتنہ ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے ، نور ولی گروہ بے گناہوں، نمازیوں، عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ان کی درندگی اسلامی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسلام قیادت میں تقویٰ، علم، عدل اور حکمت کو شرط بناتا ہے، نور ولی کی قیادت اشتعال، فریب اور فکری گمراہی پر مبنی ہے، یہ قیادت نہیں، امت کی تباہی اور نوجوانوں کے ذہنوں کو زہر آلود کرنے کا عمل ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ ، نور ولی اور اس کے پیروکار فتنہ و فساد کے نمائندے ہیں، نہ کہ دین کے خادم، ان کی حرکات، افکار اور اقدامات اسلام کے نام پر ایک وحشیانہ کھیل ہیں، یہ دہشت گرد ہیں، مجاہد نہیں۔

مشہور خبریں۔

ملک بھرمیں 9 محرم کے جلوس برآمد، حکومت کی جانب سےسیکیورٹی ہائی الرٹ

?️ 18 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) شہدائے کربلا کی یاد اور ان  کی لازوال قربانی کی

بی بی اور کابینہ کے ارکان کے درمیان کی وجہ کیا ہے ؟

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ اس

غزہ کی تازی ترین صورتحال

?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ممتاز تجزیہ نگار ناحوم برنیاع نے اعتراف کیا

سعودی عرب اسرائیل سے گیس خریدتا ہے: صہیونی میڈیا

?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:عبرانی اقتصادی اخبار گلوبز نے انکشاف کیا ہے کہ مصر اور

نیتن یاہو کا واشنگٹن کے دورے کا مقصد کیا ہے ؟

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کی مخالفت کرنے والی شخصیات میں سے

لاہور ہائیکورٹ: ججز تعینات کرنے والی حکومتی کمیٹی کل ذاتی حیثیت میں طلب

?️ 16 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت ون راولپنڈی

کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد کی بڑی کمی

?️ 4 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سندھ اور پنجاب سے گزشتہ ماہ اگست میں کپاس

مغربی کنارے میں صیہونیوں کے ہاتھوں 13 فلسطینی گرفتار

?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں متعدد دیگر فلسطینیوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے