نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت

نوازشریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف نے وطن واپسی سے متعلق قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وطن واپسی اور پارٹی کی تنظیم نو کا معاملہ، سابق وزیراعظم نوازشریف کی قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل ہو گئی۔نوازشریف کا واپسی سے قبل اپنی نااہلی،سزاؤں اور کیسز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کیے جانے کا امکان ہے۔

نوازشریف کی ہدایت ملنے کے بعد وکلا کی ٹیم جلد عدالت میں درخواست دائر کرے گی۔عدالت سے نوازشریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے بھی رجوع کیا جائے گا۔پنجاب میں مایوس کن کارگردگی پر نوازشریف اہم رہنماؤں سے بھی ناراض ہیں۔وطن واپسی پر نوازشریف چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، اس دوران مریم نواز بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

پارٹی کو سیاسی میدان میں مزید متحرک کیا جائے گا۔

قبل ازیں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قانونی محاذ پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے پیش نظر پی ٹی آئی نے قانونی محاذ پر بھرپور جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نوازشریف کے خلاف کیسز پر بریفنگ دے گی۔ لیگل ٹیم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف مقدمات کس مرحلے میں ہیں اور نوازشریف کے خلاف کون کون سے کرپشن کے کیسز ہیں۔

یہاں واضح رہے کہ عمران خان نے 13 اگست کی شب ہونے والے جلسے میں بھی نوازشریف کی واپسی کا ذکر کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ ستمبر میں بھگو ڑے نواز شریف کو واپس لانا چاہتے ہیں، اچھی طرح استقبال کروں گا۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جشن آزادی کی مناسبت سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سکندر سلطان بزدل آدمی ہے ،اس کو پیچھے سے بوٹ پڑا جوتا پڑا اس نے پوری مدد کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ایک نیا پلان بنایا ،عمران خان کے خلاف کیسز کرو ،الیکشن کمیشن میں ریفرنس بنائو ،توشہ خانہ کا کیس فنڈنگ کا کیس کرو تاکہ اسے کسی طرح نا اہل کرو ۔

مشہور خبریں۔

چینی فوج کی جنگی تیاریاں

?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:آل آؤٹ وار کا مطلب ہے جنگ جیتنے کے لیے کسی

ایلون مسک نے بائیڈن کے ٹویٹس کا مذاق اڑایا

?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا خیال ہے کہ اس ملک

کیا دمشق اور آنکارا کے درمیان برف پگھل گئی ہے؟

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پچھلے 4 سالوں میں، خطے کی بیشتر حکومتوں کے درمیان

 جوہری تجربات، ٹرمپ کی نوبل امن انعام کی کوششوں کو کمزور کر سکتے ہیں:امریکی میڈیا

?️ 1 نومبر 2025 جوہری تجربات، ٹرمپ کی نوبل امن انعام کی کوششوں کو کمزور کر

اسرائیل نے ایک بار پھر خودکو مغربی سامراجیت کی چوکی ثابت کر دیا: خواجہ آصف

?️ 8 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر

دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے؟

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گانٹ نے اسلامی تحریک مزاحمت

اقوام متحدہ کے پانچ ارکان کی رہائی کے لیے القاعدہ نے کیا 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کے جنوبی صوبے ابین میں القاعدہ کے دہشت گردوں

Asian Games: Two Indonesian skateboarders secure ticket to final

?️ 22 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے