?️
لاہور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور میں سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے دو ہفتوں میں دوسری ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حریفوں کا سامنا کرنے کے لیے ایک ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی پی ٹی آئی کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے صوبے خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ (ن) زیادہ تر جے یو آئی (ایف) پر انحصار کر رہی ہے، اور اس کا یقین ہے کہ اگر جمعیت علمائے اسلام (ف) ان کے ساتھ ہوگی تو بلوچوستان میں بھی مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مضبوط ہوجائے گی، مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں بھی پیپلز پارٹی مخالف اتحاد تشکیل دیا، جس میں ایم کیو ایم پاکستان، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جمعیت علمائے اسلام (ف) ان کے ساتھ شامل ہے۔
پیر کو ہونے والے اجلاس میں جے یو آئی(ف) کے ایک رہنما کے حالیہ بیان کے پس منظر میں منعقد کیا گیا، جس میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن صدارتی امیدوار ہیں۔
جے یو آئی (ایف) کے ترجمان مولانا حمداللہ نے اتوار کو دعوی کیا تھا کہ 8 فروری کو چاہے پیپلز پارٹی جیتے یا مسلم لیگ(ن)، مولانا فضل الرحمٰن ہی پاکستان کے اگلے صدر ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے اندرونی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن اگلے انتخابات کے بعد صدر ارتی عہدہ سنبھالنے کے خواہشمند ہیں، ان کا کہنا تھا کہ یہ مولانا کی بڑے عرصے سے خواہش رہی ہے اور حالیہ صورتحال کے پیش نظر نوازشریف کو ان کی خواہش ماننی پڑے گی کیونکہ وہ اس مرحلے پر اپنے قابل اعتماد اتحادی کو ناراض کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم ایک بار انتخابات ہونے کے بعد اسمبلیوں میں مسلم لیگ (ن) کی نشستوں کی تعداد کے مطابق صورت حال تبدیل ہو سکتی ہے۔
جب مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب سے پوچھا گیا کہ کیا اجلاس میں صدارتی امیدوار کا معاملہ زیر بحث آیا تو ان کا کہنا تھا کہ نہیں اس معاملے پر گفتگو نہیں ہوئی۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پیر کو ہونے والی ملاقات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ماڈل ٹاؤن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت کر رہی ہے۔
انہوں نے انتخابات میں تاخیر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس 8 فروری کو انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل نومبر کے آخر میں بھی نواز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات ہوئی تھی، جہاں دونوں فریقین نے مستقبل میں مل کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس سے قبل اکتوبر میں بھی سربراہ جے یو آئی ایف نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ملاقات کی تھی، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن نے مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور کہا بحرانوں سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی آبی آلودگی کے خاتمے پر توجہ مرکوز
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے
دسمبر
کیا محمد بن سلمان برطانیہ جانے والے ہیں؟ مقصد؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کی
جولائی
پاکستان کا قرض 28 فیصد اضافے کے ساتھ 511 کھرب روپے ہوگیا
?️ 1 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے قرض میں جون 2021 سے ستمبر 2022
اپریل
عمران خان کیخلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال
?️ 7 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف
اکتوبر
بجٹ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ٹیکس شامل نہیں ہے
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے کہا ہے
جون
توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی آج نیب میں طلب
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ تحائف کی تحقیقات کے لیے راولپنڈی سے
مارچ
اسرائیل کی طرف سے غزہ میں واکسن اور دودھ پاؤڈر کی ترسیل میں رکاوٹ؛ یونیسف کا انکشاف
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:یونیسف نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسان دوستانہ
نومبر
ہم کسی بھی جارحیت کو روکیں گے: روس کی انگلینڈ کو وارننگ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: منگل کی رات تہران کے وقت، روسی وزارت دفاع نے
اگست