?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سمجھوتے کے تحت وطن واپس آرہے ہیں۔
راجا پرویز اشرف کا یہ بیان نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے اس تاثر کو مسترد کرنے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کا فیصلہ نگران حکومت کے ساتھ کسی بھی مفاہمت کا حصہ ہے۔
ورلڈ ایکو (وی) نیوز کو انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا تھا کہ نگران حکومت کا مسلم لیگ (ن) یا کسی اور سیاسی جماعت کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں ہے، ایک نگران حکومت اس طرح کی کسی ڈیل کا حصہ کیسے ہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالت کے فیصلے کے تحت عمران خان کی حکومت میں ملک سے باہر گئے تھے، اس وقت نگران سیٹ اپ نہیں تھا۔
نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف واپس آکر سیاست میں حصہ لیتے ہیں تو انہیں کچھ قانونی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا اور ان سوالات کے جوابات بھی قانونی ہیں۔
خیال رہے کہ نواز شریف 2019 میں علاج کے لیے لندن گئے تھے اور اس وقت وہ 7 سالہ جیل کاٹ رہے تھے اور اس دوران انہیں العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیس کی سماعتوں میں مسلسل غیرحاضری پر اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے تصدیق کی تھی کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں اور پارٹی نے کہا تھا کہ نواز شریف لندن سے واپسی پر ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
گزشتہ ہفتے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے قائد نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو اب بھی دل کے عارضے کے مسائل ہیں۔
آج ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ نواز شریف سمجھوتے کے تحت واپس آ رہے ہیں، ظاہر ہے کوئی انڈر اسٹینڈنگ ہوئی ہوگی تبھی تو وہ واپس آ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ویسے واپس آنا ہوتا تو پہلے کیوں نہیں آئے؟ اب نواز شریف کی صحت بھی ٹھیک رہنی چاہیے۔
اس سوال پر کہ الیکشن کب ہو رہے ہیں، راجا پرویز اشرف نے کہا کہ آپ بتائیں کیا الیکشن ہو رہے ہیں؟ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہے، اس میں کچھ میرٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مزاج بہت ٹھنڈا اور بہتر رہا ہے، وفاق اور پنجاب کی کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے لوگ شامل ہیں، مسلم لیگ (ن) کے آج بھی تمام کام ہو رہے ہیں، ہمارے خلاف نیب کے جھوٹے مقدمے بنائے گئے ہیں، میرے خلاف نیب کے کیسز میں نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں، ہم مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کے خاندان نے ایک مضبوط ٹھکانے پر پناہ لی
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان نیوز سائٹ کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد
اکتوبر
سپریم کورٹ: سابق ججوں کی پنشن و تنخواہوں میں کٹوتی کیلئے دائر درخواست اعتراض کے ساتھ واپس
?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ ججوں کی پنشن اور دیگر
جنوری
پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی: شیخ رشید
?️ 4 فروری 2021پی ڈی ایم لانگ مارچ اور عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے
فروری
محمود عباس کے نئے فرمان
?️ 3 فروری 2026 سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے پیر کے
فروری
امریکہ کے ساتھ مذکرات کرنے کے بارے میں ایران کا اعلان
?️ 19 اپریل 2021سچ خبریں:ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات
اپریل
رائے شماری کے نتائج ظاہر کرتے ہیں: فلسطینیوں میں مزاحمت کی مقبولیت میں اضافہ
?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: رام اللہ میں سروے ریسرچ سینٹر کی جانب سے کرائے
مئی
بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، دفترخارجہ
?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی رہنماؤں اور بھارتی وزارت خارجہ
جون
نواتیم ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ؛ صہیونی دفاعی نظام کی ناکامی
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر بیلسٹک
اپریل