?️
لاہور: (سچ خبریں) سینیٹر مسلم لیگ ن رانا مقبول کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں لیگی رہنما سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کیا گیا کہ ائیرپورٹ تو وفاقی حکومت کے نیچے ہے لیکن باہر پولیس صوبائی حکومتوں کی ہو گی۔
اگر نوازشریف ائیرپورٹ اترتے ہیں تو پولیس عدالتی احکامات مانے گی یا پھر وفاقی حکومت کے احکامات پر عمل کرے گی۔جس کے جواب میں رانا مقبول نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے پہلے ہی ان کو ضمانت مل جائے گی۔نوازشریف ضمانت کی روبکار کے ساتھ پاکستان میں لینڈ کریں گے اور پھر وہ کہیں بھی جانے کے لیے آزاد ہوں گے۔
جس دن نوازشریف کی ضمانت ختم ہو گی اس دن وہ عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔
رانا مقبول نے مزید کہا کہ مقبول ترین لیڈر کو تاحیات نااہل قرار دینا زیادتی ہے،یہ ایک ایسا فیصلہ تھا کہ پہلے تاریخ میں کبھی ایسا فیصلہ نہیں آیا،اس متعلق قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا۔ شریف فیملی نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔
نواز شریف نے بتایا کہ سفارتی پاسپورٹ میرے پاس کئی دن سے موجود ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم شہبازشریف کی لندن میں دو دن میں نواز شریف سے دو ملاقاتیں ہوئی ہیں، جس میں لانگ مارچ، نئے آرمی چیف کی تقرری، مہنگائی و دیگر امور پر غور کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مریم نواز، خواجہ آصف، ملک احمد خان، سلیمان شہباز اور حسین نواز بھی شریک تھے۔
مشہور خبریں۔
پاپ کی جانب سے یوکرین امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش
?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں:اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
امریکی ڈالر کا اعتماد ختم ہوا: پیوٹن
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج مشرقی
ستمبر
جولانی: شامی قوم اپنے ملک کی تقسیم کی مخالفت کرتی ہے
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ ابو محمد الشعرا عرف
جولائی
ترکی میں معاشی بحران ؛مہنگائی اور غربت میں ریکارڈ اضافہ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:ترکی کی معیشت گزشتہ دس سالوں میں زوال کا شکار
مئی
شارخ خان کی مودی کی تعریف کرنے پر ان کے مداحواں کا رد عمل
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو انڈین پارلیمنٹ
مئی
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے کیلئے پیشرفت
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)
مئی
آپ مقبوضہ فلسطین امریکی خفیہ اڈے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین
اکتوبر
قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی مسلح افواج کو جوابی کارروائی کی اجازت دے دی
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم ہاؤس
مئی