?️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جانے چاہئیں۔
لاہور میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پارٹی رہنماؤں سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے میرٹ کا نفاذ بہت ضروری ہے، پاکستان کے قومی الیکشن ہوں یا کسی صوبے کے ہم نے میرٹ پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا، پرانے ساتھیوں کو میرٹ پرٹکٹ دیا جائے۔
نواز شریف نے کہا کہ ہم نے صوبوں میں جو سرمایہ کاری کی ہے اس کے مقابلے میں این ایف سی ایوارڈ بھی پیچھے رہ جائے گا، صوبوں کے بجائے این ایف سی ایوارڈ کا مطالبہ وفاقی حکومت کو خود کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں وفاق پیسے دے بھی تو ٹھیک طریقے سےخرچ نہیں ہوتے، این ایف سی ایوارڈ کے پیسوں کے استعمال کا ادراک بھی ہونا چاہیے، این ایف سی ایوارڈ بھیک نہیں ہے یہ تو حق ہے۔
انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز ملنے چاہئیں، وزیراعظم سے کہوں گا کہ جی بی ،آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز دیے جائیں۔
نواز شریف کا کہنا تھاکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں رائے عامہ بہتر لگتی ہے، فضا اچھی ہے اس لیے انتخابات میں نتیجہ بھی اچھا آنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب منصوبے نے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنا دیا ہے، پنجاب میں امن و امان کا معاملہ بھی بہت بہتر ہے، پنجاب بھر میں اسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے مریض پنجاب میں علاج کیلئے آ رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کیا امارات یمن میں سوڈان کی طرح کاروائی کرنے جا رہا ہے؟
?️ 29 نومبر 2025 کیا امارات یمن میں سوڈان کی طرح کاروائی کرنے جا رہا
نومبر
2024 غزہ والوں کے لیے کیسا رہا ؟
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں:2024 غزہ کے 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے نسل کشی، بمباری
جنوری
اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہیں تو ہمارے پاس بھی ہونے چاہئیں: بن سلمان
?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن
ستمبر
یوکرائن کے معاملے میں پنٹاگون کا ایک بار پھر روس کو انتباہ
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی وزات دفاع پنٹاگون نے یوکرائن کے معاملے میں ایک بار
فروری
صیہونیوں کا خون کینیڈا کے مقامی باشندوں سے زیادہ رنگین
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں: دنیا کے کیتھولکس کے رہنما پوپ فرانسس 2 اگست کو
جولائی
افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کی وجوہات
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کے ہائیر ایجوکیشن کے وزیر نے بڑے
دسمبر
سوڈانی عراق سے غیر ملکی فوج کے فوری انخلا کے خواہاں
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے ملکی سرزمین میں اتحادی
جنوری
پولیو کے مکمل خاتمے تک شراکت داروں کے تعاون سے اقدامات جاری رہیں گے۔ وزیراعظم
?️ 28 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا انسداد پولیو کے لئے
جنوری