?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے برطانیہ میں مقیم نواز شریف خود کو صرف پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کریں، انہیں عزت و احترام کے ساتھ واپس لائیں گے، شہباز شریف نے جتنی درخواستیں دیں سب مسترد ہوئیں۔شہباز شریف کی کوشش ہے کہ معاملے کو خراب کریں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شوگر ملز کیس کے دوران رمضان شوگرملز میں منی لانڈرنگ کا پتہ چلا، شہباز شریف منی لانڈرر ہیں یہ بات طے ہے، شہباز شریف نے جتنی درخواستیں دیں سب مسترد ہوئیں، شہباز شریف اور ان کے کسی ترجمان نے سوالوں کے جواب نہیں دیے، ان کا ایک مؤقف ہے کہ کاروبار کا معاملہ ان کے بچوں سے پوچھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب شہباز شریف وزیراعلیٰ ہوتے ہیں بچوں کا کاروبار دن رات ترقی کرتا ہے، جب آپ وزیراعلیٰ نہیں ہوتے آپ کے بچوں کا کاروبار بھی نہیں بڑھتا، آپ کے بچوں نے محنت کرکے رمضان شوگر مل نہیں بنائی، شہباز شریف کے ہوتے ہوئے رمضان شوگر مل بنائی گئی۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ بے نامی اکاؤنٹ ہولڈر ان کے ملازمین تھے، بینکرز کے رول پر ایف آئی اے نے رپورٹ اسٹیٹ بینک کو پیش کر دی، ایف آئی اے سمجھتا ہے کہ بینکرز کا کردار بطور ریگولیٹری تھا، بینکرز کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ہے، اسٹیٹ بینک اپنی ریگولیٹری پالیسی کے تحت کارروائی کر سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شوگر کمیشن کی رپورٹ کے بعد یہ کیس ایف آئی اے کا بنا، رمضان شوگر ملز کے ریکارڈ سے خفیہ اور بے نامی اکاؤنٹس سامنے آئے، شہباز شریف اور ان کے مہنگے ترین وکلا آج ناکام ہو گئے، شہباز شریف کی کوشش ہے کہ معاملے کو خراب کریں۔
مشیر برائے احتساب کا کہنا تھا کہ آپ چیف منسٹر تھے اس لیے بینک آپ سے نہیں پوچھ سکتے تھے، بتایا جائے اورنگزیب بٹ کا معاملہ کیا ہے، کئی گھنٹے بھاشن دینے والے بتائیں رقم اکاؤنٹ میں کیسے آئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نظام میں کمزوریاں ہیں لیکن شہباز شریف کے خلاف کیسز بہت مضبوط ہے، شہباز شریف کے کارنامے وزارت اعلیٰ سے اترنے کے بعد سامنے آئے۔
نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بھائی کی ضمانت دی لیکن عدالتی حکم کی پاسداری نہیں کی، نواز شریف نے آج تک اپنی میڈیکل رپورٹس جمع نہیں کرائی، نواز شریف نے صرف ایک میڈیکل لیٹر جمع کرایا۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کیا علاج ہوا کچھ نہیں بتایا گیا، نواز شریف کے معاملے پر شہباز شریف پر توہین عدالت کی کارروائی ہو سکتی ہے، عدالت شہباز شریف کو پابند کر سکتی ہے کہ نواز شریف کو لایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ملک دشمن عناصر سے ملاقات کر سکتے ہیں تو واپس کیوں نہیں آسکتے، انہوں نے صرف خود کو ہائی کمیشن کے حوالےکرنا ہے، انھیں عزت اور احترام سے وطن واپس لائیں گے۔
مشہور خبریں۔
عاصم اظہر نے پاک بھارت میچ کیلئے نئی جرسی خرید لی ہے
?️ 24 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نےپاک بھارت
اکتوبر
یمنیوں کا جنوبی سعودی عرب پر حملہ، درجنوں سعودی فوجی ہلاک
?️ 21 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے سعودی ذرائع کے حوالے سے خبر دی
اکتوبر
وزارت خارجہ کے ترجمان کا تبادلہ کردیا گیا۔
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ
اگست
کیا ٹرمپ کو جیل ہو سکتی ہے؟
?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی خفیہ ادارے اس ملک کے سابق صدر ٹرمپ کی
اپریل
شوٹنگ کے دوران دو اداکارائیں لڑ پڑیں، ایک دوسرے کو جوتے دے مارے، سمیع خان
?️ 23 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہےکہ
دسمبر
صیہونی حملے کا جواب دیں گے:شام
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے دمشق کے مضافات میں صیہونی حکومت
جولائی
جنسی اسکینڈلز کی وجہ سے اینگلیکن چرچ کے سربراہ کا استعفیٰ
?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: اینجلیکن چرچ کے سربراہ آرچ بشپ آف کنٹربری جسٹن ویلبی
نومبر
پی ٹی آئی کے اہم رکن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پولیس نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے قوانین
فروری