?️
سکردو (سچ خبریں ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں رکھنا نہیں چاہتے، وہ پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں، احتساب کے عمل کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچانا ہے، گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے سب سے بڑا شئیر وفاقی حکومت نے دی ہے، عوام دوست اور تاریخی بجٹ پیش کیا گیا، عبوری صوبے کے معاملے پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے، سابق ن لیگ کی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا، سڑکوں کی خراب حالت سابق حکومت کی نااہلی کا ثبوت دے رہی ہیں، سیاحت کی ترقی کے لیے جتنی فلائٹس چلائی جا رہی ہیں ماضی میں مثالیں نہیں ملتی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں، گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ کی تشکیل کی ضرورت ہے، ہم امن کے لیے سنجیدہ ہیں، مودی کی کشمیر پالیسی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مزمت کرتے ہیں، کشمیر کاز کے لیے ہم نے اقتصادی قربانیاں بھی دی ہیں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آتے ہی چور چور کے جو نعرے بلند کیے اور اپوزیشن ارکان کو پکڑ کر جیل میں ڈالا وہ سارے ایک ایک کر کے رفوچکر ہو گئے اور حکومت کے ہاتھ پھوٹی کوڑی بھی نہ آئی مگر حکومت آج بھی ببانگ دہل یہ نعرے الاپتی نظر آتی ہے کہ چھوڑیں گے نہیں اور پیسے نکلوا کر رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
چین کے خلاف امریکا کی نئی جنگ، بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا
?️ 17 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے چین کے خلاف نئی جنگ کا آغاز
جون
وزیراعظم نے سندھ میں بڑھتے جرائم کا نوٹس لے لیا
?️ 25 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں بڑھتے جرائم
مئی
ناروے کے دارالحکومت میں میونسپلٹی کی عمارت پر فلسطینی پرچم
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: اوسلو میونسپلٹی نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
نومبر
ٹیلی گرام کا صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا نے کا اعلان
?️ 7 اکتوبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل
اکتوبر
وائٹ ہاؤس میں بائیڈن کے ساتھ سوڈانی کی ملاقات
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم کے اطلاعات کے دفتر کے بیان میں کہا
مارچ
لندن میں فلسطین کی حمایت پر 400 افراد گرفتار
?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانیہ، جو کہ اظہار رائے کی آزادی کا دعویٰ کرتا
ستمبر
ایرانی مسلح افواج دشمن کی آنکھ کا کانٹا ہیں:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو آیت اللہ خامنہ ای نے اس ملک
فروری
حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ میزائل؛صیہونیوں کی نیندیں حرام
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے پاس لاکھوں میزائل
جون