🗓️
لندن: (سچ خبریں) مریم نواز کا کہنا ہے کہ کل نواز شریف کا انٹرویو میڈیا پر نشر ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں موجود مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے اہم ٹوئٹ کیا گیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے میڈیا کے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیا ہے، ایسی باتیں کی ہیں جو پہلے کبھی نہیں کیں، ان کا انٹرویو کل میڈیا پر نشر ہوگا۔
واضح رہے کہ مریم نواز جمعرات کے روز لندن پہنچی تھیں۔ مریم نواز لندن میں والد کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچیں جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی، باپ بیٹی کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ تصویر میں مریم کو والد نواز شریف کے گلے لگے ہوئے دکھایا گیا۔ بعد ازاں مریم نواز اور نواز شریف نے لندن میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔
یاد رہے کہ مریم نواز 4 برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں، مریم کی نواز شریف سے آخری ملاقات کو بھی تقریبا تین برس ہوچکے تھے۔ نواز شریف علاج کے غرض سے لندن چلے گئے تھے، تاہم پھر دوبارہ پاکستان واپس نہیں آئے۔ جبکہ مریم نواز برسوں بعد اپنا پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد بدھ کے روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں، انہوں نے ایک روز کیلئے قطر میں قیام کیا تھا، جس کے بعد وہ لندن کیلئے رواںہ ہوئیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریبا ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔ جبکہ مریم نواز نے لندن کیلئے روانہ ہونے سے قبل اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایک سرجری کیلئے برطانیہ جا رہی ہیں جس کے بعد وہ جلد پاکستان واپس آئیں گی اور پھر پنجاب کو فتح کریں گی۔
مشہور خبریں۔
شام کی موجودہ پیش رفت تل ابیب کے حق میں ؛ کیسے؟
🗓️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی آرمی ریڈیو کے عسکری تجزیہ کار نے اعلان کیا
نومبر
لِز ٹرس کا برطانوی سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے پر اصرار کیوں ؟
🗓️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: برطانوی وزیراعظم نے اپنے ملک کے سفارت خانے کی تل
اکتوبر
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کس کے فائدے میں ہیں؟صیہونی کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام
اگست
فلسطینی مزاحمتی گروہ کی صیہونیوں کو شدید دھمکی
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروپ عرین الاسود نے صہیونی دشمن کو وسیع
جولائی
شیریں مزاری نے ایک بار پھر عمران خان کی حکومت کو گرانے میں بیرونی سازش کا دعویٰ کیا ہے۔
🗓️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر
اپریل
کرم میں آپریشن شروع، ایف سی قلعے سے فورسز کی شیلنگ کی اطلاعات
🗓️ 19 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ کرم میں آپریشن شروع ہونے
جنوری
سندھ: پیر سے فائزر ویکسین لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
🗓️ 19 جون 2021کراچی (سچ خبریں) صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں پیر سے
جون
یوکرین کی جنگ طویل عرصے تک جاری رہے گی:امریکی انٹیلی جنس
🗓️ 1 جولائی 2022امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس
جولائی