🗓️
لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف نے فوج کو احکامات جاری کردیے ہیں کہ کشمیر کے انتخابات میں فوج بھی موجود ہوگی انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہاں سے رونا پیٹنا ڈال رکھے ہیں کہ میں بڑی تکلیف میں ہوں، یہ تکلیف آپ کی اپنی پسند پر ہے، صبح اعلان کریں شام کو چارٹر طیارہ بھیج دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے شک ہے کہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) سے زیادہ نشتیں حاصل کرلے گی، مریم نواز کی سیاست کو ان کی زبان تباہ کر رہی ہے، انہیں مفت مشورہ دے رہا ہوں’۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہاں سے رونا پیٹنا ڈال رکھے ہیں کہ میں بڑی تکلیف میں ہوں، یہ تکلیف آپ کی اپنی پسند پر ہے، صبح اعلان کریں شام کو چارٹر طیارہ بھیج دوں گا۔
انہوں نے بتایا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں انہیں بھرپور سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، چاہتا ہوں اچھی حالت میں آجائیں اسی میں سب کا فائدہ ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اس کا خاندان سارا مال لوٹ کر لے گئے ہیں اور قوم کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کا کیس دنیا میں اجاگر کرے گا اور پاکستان کشمیریوں کے قدم قدم پر ساتھ چلے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے وزیر اعظم عمران خان نے افغان سفیر کی بیٹی کی تحقیقات کا حکم دیا، وہ اغوا نہیں تھا، لاپتہ ہونا، گمشدگی تھی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘افغان حکومت آئے، اگر کسی نے کہا تو میں یہ بھی ڈھونڈ نکال سکتا ہوں کہ گمشدگی کہاں پر تھی اور لاپتگی کہاں پر’۔
اس پر ایک صحافی نے کہا کہ اس کا معلوم تو آپ کو ابھی بھی ہے تو انہوں نے کہا کہ مناسب نہیں، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمن میں 6 ماہ کی جنگ بندی میں توسیع کا ابتدائی معاہدہ
🗓️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:یمن کے ایک سفارتی ذریعے نے آج اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی
اپریل
کیا امریکہ ایران جنگ ہو سکتی ہے؟
🗓️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے اے بی سی نیوز
جنوری
الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کو طلب کیا
🗓️ 17 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے غیر ملکی فنڈنگ میں جانچ پڑتال
مارچ
جانسن کے خلاف نئے انکشافات، استعفے کی درخواستوں کا تسلسل
🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں: برطانوی میڈیا نے آج برطانوی وزیر اعظم جانسن کی تاجپوشی
فروری
پنجاب کے 10 کروڑ لوگ فری آٹا اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں، شہباز شریف
🗓️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 75
مارچ
شمالی غزہ میں مسجد اقصیٰ اور مغربی کنارے کی حمایت میں مظاہرہ
🗓️ 4 مارچ 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شمال میں رہنے والے فلسطینیوں نے جمعہ
مارچ
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان و بشریٰ بی بی کی ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج
🗓️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ
اکتوبر
لاطینی امریکہ میں یورپی یونین کی 10.8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری
🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:یورپی کمیشن کے صدر نے اعلان کیا کہ یورپی یونین لاطینی
جون