نواز شریف بہترین اداکاری کر کے باہر چلا گیا

🗓️

کشمیر(سچ خبریں) اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خود کولیڈر کہنے والا شخص اداکاری کر کے باہر چلا گیا،نوازشریف کو جیسے ہی لندن کی ہوالگی ٹھیک ہو گیا، مقابلہ کرنا آتا ہے مافیا کو شکست دے کر دکھاوں گا،عوام کی حمایت سے کشمیر الیکشن میں مافیاز کو شکست دونگا،کشمیری عوام پر بھارت نے بہت ظلم کیا۔

وزیراعظم نے نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملے نہیں کرتا، نواز شریف دور میں عدلیہ پر حملہ کیا گیا پھر بھی ان کو خوف ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کا پیسہ باہر لے گئے اور اب پولیو میچ کھیل رہےہیں،لندن میں پولو میچ بادشاہوں کا کھیل ہے، ہم طاقتور کو قانون کے نیچے لانے کی کوشش کررہے ہیں،نوازشریف کا منشی ہماری حکومت سے پہلے بھاگ گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دنیا میں غربت کرپشن اور لاقانونیت کی وجہ سے ہے، دنیا میں جہاں غربت ہے وہاں بھی زرداری اور نواز شریف جیسے لیڈر ہیں،اگر کسی کا لیڈر ایماندار نہیں تو پھر ملک کے وزیر بھی کرپٹ ہوں گے، اسی وجہ سے ن لیگ کی آدھی قیادت ملک سے باہر ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو ملک اپنے پیروں پر نہیں کھڑے ہوتے ان کی عزت نہیں ہوتی، اسی لیے چاہتا ہوں پوری دنیا پاکستانیوں کو عزت سے دیکھے،دنیا میں بھیک مانگنے اور قرضہ لینے والوں کی بھی عزت نہیں ہوتی،بھیک مانگ کر اور قرضے لے کر ملک نہیں چلایاجاسکتا۔

مشہور خبریں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا عمران خان پر نفرت کی سیاست کو فروغ دینے کا الزام

🗓️ 6 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا

’ڈراموں میں اداکاروں کا نکاح اصل ہوتا ہے‘، اسکالرکی ویڈیو وائرل، اداکاروں کے دلچسپ تبصرے

🗓️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پر نجی ٹی وی چینل کے

ایران کا بائیدن انتظامیہ پر الزام

🗓️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا میں ایران کے اثاثوں

ٹرمپ مہم کے اندرونی دستاویزات کی ہیکنگ

🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے

 IRGC  کو یورپ میں دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیا جا سکتا، وجہ ؟

🗓️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ بوریل نے یورپی

امریکہ کی ایران سے مذاکرات کے لیے عجیب شرط!

🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کے مشیر نے آج ایک

فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے عدالتوں کا وجود خطرے میں پڑجاتا ہے، جسٹس اطہر من اللہ

🗓️ 19 جنوری 2025لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے

روبڑی کے نزدیک کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار متعدد افراد زخمی اور ہلاک

🗓️ 7 مارچ 2021سکھر(سچ خبریں) کراچی سے لاہور جانے والی ’کراچی ایکسپریس‘ کی منڈو ڈیرو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے