?️
لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کا کیمپس بنانے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ ہوا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کا کیمپس بنے گا، نومبر میں امپیریل کالج لندن کے مقامی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، امپیریل کالج کیمپس میں 300 بیڈ کا جدید ترین ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کا ہدف دے دیا۔
خصوصی اجلاس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نواز شریف آئی ٹی سٹی پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، روڈا فیز ون کی تکمیل کے لئے دو سال کا ہدف مقرر کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کو سی بی ڈی، روڈا اور این ایس آئی ٹی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ روڈا بند بننے سے لاہور دریائے راوی کے سیلاب سے محفوظ ہوجائے گا، انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ نے پلیر تھیم پارک میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، انٹرٹینمنٹ سٹی میں 80 نشستوں پر مشتمل فلائنگ تھیٹر بھی بنایا جائے گا۔
برینفگ میں مزید بتایا گیا کہ سلیکون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں مختلف اداروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر78 فیصد مکمل کر لی گئی، راوی سٹی پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی ہوگا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیوچر پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فیوچر پراجیکٹ سے متعلق سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور وزیراعلیٰ نے روڈا کا قابل عمل بزنس پلان طلب بھی کر لیا۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے افغانستان کی مدد کو مذہبی ذمہ داری قرار دے دیا
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال
دسمبر
ملک کو سب سے زیادہ نقصان نواز شریف اور آصف زرداری سے ہوا ہے
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا
دسمبر
پرانی اور بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو رنگین بنایا جا سکتا ہے
?️ 30 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں)پرانی اور بلیک اینڈ وائت تصاویر کو رنگین بنایا جا
اگست
آج قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے ایک برا دن ہے: صہیونی تجزیہ کار
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: سی این این نے صہیونی تجزیہ کاروں کے حوالے سے
جولائی
فیس بک اور انسٹاگرام پر بچوں کے جنسی استحصال کا مواد موجود ہونے کا انکشاف
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک تازہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک
دسمبر
عراقی وزیر اعظم کا دورۂ ایران؛اغراض و مقاصد
?️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن اور کویت کے دورے کے بعد عراقی وزیر اعظم محمد
دسمبر
کورونا وائرس کے سائے میں دوسرا رمضان المبارک اور غیر آباد مسجدیں
?️ 17 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو میں رکھنے کے مقصد
اپریل
ہیگ ٹریبونل کے فیصلے درست ہیں: سابق اسرائیلی پراسیکیوٹر
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی سروگم ویب سائٹ نے ایک خبر میں اعلان
مئی