لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہبازگل نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر لگاتار گندی ویڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، (ن)لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر)صفدر کا یہ بیان کہ اتنی گندی ویڈیو ریلیز ہونے والی ہیں کے دیکھنے کے بعد عرق گلاب سے آنکھیں دھونی پڑنی ہیں ایک افسوسناک، اقدار کی پستی کی طرف گامزن (ن) لیگ کی اصل شکل ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر)صفدر لگاتار گندی ویڈیوز مارکیٹ میں لانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، (ن)لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی، ایک طرف مریم بی بی درس دیتی ہیں کہ ان کی ذاتی زندگی پر کوئی بیان بازی نہ ہو اور ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے اور دوسری طرف لوگوں کی ذاتی زندگیوں کی ویڈیو بڑے فخر سے پریس کانفرنس میں پیش کرتی ہیں اور صفدر صاحب لوگوں کی باتھ رومز کی گندی وڈیوز لا رہے ہیں، یہ منافقت ہے۔
مشہور خبریں۔
آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل
جون
پاکستان پر امریکی پابندیوں سے متعلق وزیر داخلہ کا اہم بیان
اکتوبر
ہم عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان خفیہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتے: مسقط
مئی
سندھ حکومت عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے: فواد چوہدری
جولائی
عارضی جنگ بندی جنگ کو روکنے کے لیے اہم سمجھوتہ
نومبر
شہید العروری کے قتل پر حزب اللہ کا ردعمل
جنوری
یمن کے شہر مأرب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے شدید حملے
نومبر
جیل میں نظر بند حریت رہنمائوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی ہے:محمود ساغر
نومبر