?️
کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کو گرانے کے عدالتی حکم پر انتظامیہ کی پھرتیاں جارہی ہیں، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کیلئے نسلہ ٹاور کو فراہم کی جانے والی تمام یوٹیلیٹی سہولیات فوری منقطع کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کے عدالتی حکم پر انتظامیہ کی پھرتیاں جاری ہیں، عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کو فراہم کی جانے والی تمام یوٹیلیٹی سہولیات فوری منقطع کی جائیں۔
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے ایم ڈی واٹر بورڈ ، سی ای او کے الیکٹرک ، ایم ڈی سوئی سدرن گیس حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ستائیس اکتوبر تک نسلہ ٹاور کو فراہم کی جانے والی بجلی ، گیس اور پانی کی فراہمی کو بند کردیا جائے،کنیکشن منقطع کرنے کے بعد ہی نسلہ ٹاور کو گرانے اور مزید اگے کی کارروائی ممکن ہوسکے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ نےنسلہ ٹاور ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر کراچی کو ملبہ اٹھانے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ عراق میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکہ کی
اگست
لبنانی فوج کی شجاعانہ مزاحمت کے سامنے دشمن جنگ بندی پر راضی
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اس
نومبر
تل ابیب کے خلاف ایران کے تباہ کن حملوں کے پانچ مقاصد کیا تھے؟
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک عراقی مصنف اور علاقائی مسائل کے تجزیہ کار احمد عبد
اکتوبر
جرمن شہری جوہری توانائی کو ترک کرنےکے مخالف
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:Frankfurter Allgemeine Zeitung کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے
اپریل
اسرائیل کو بچانے ناکام امریکی کوشش
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: فلسطین لیبریشن فرنٹ(ساف) کے پانچ ممالک میں سابق سفیر نے
جون
ٹرمپ سے امریکی عوام نا مطمئن، وجہ؟
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:بمنظوری امریکی سروے کے مطابق انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل
ستمبر
امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف ہوگیا
?️ 16 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی عمارت کیپٹل ہل پر حملے کے
مارچ
صدر علوی نئے وزیراعظم سے حلف لینے کے اعزاز سے محروم رہیں گے
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیاصدارتی انتخاب وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد
فروری