?️
کراچی (سچ خبریں) نسلہ ٹاور کے تمام رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خالی کر دیے اور اپنا سامان دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا ہے ڈپٹی کمشنر کراچی کے مطابق عمارت کو دھماکے سے گرانے کے لیے اشتہار دے دیا گیا ہے عمارت گرانے کا ٹھیکہ دینے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
کراچی میں شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کے تمام رہائشیوں نے اپارٹمنٹس خالی کر دیے اور اپنا سامان دوسری جگہوں پر منتقل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور میں صرف ایک گھر کا سامان منتقل ہونا باقی ہے جبکہ باقی تمام اپارٹمنٹس خالی کیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 28 اکتوبر سے نسلہ ٹاور کا قبضہ ان کے پاس ہے جبکہ عمارت کو دھماکے سے گرانے کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگر نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے کوئی کمپنی نہ ملی تو عام طریقے سے عمارت کی توڑ پھوڑ شروع کر دی جائے گی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کو جدید ڈیوائسز کی مدد سے بم دھماکے سے گرانے کے احکامات جاری کیے تھے۔دوسری جانب کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کا ٹھیکہ دینے کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان خفیہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتے: مسقط
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے کہا
مئی
صیہونی حکومت کے ذریعہ فلسطینی شہداء کی لاشوں کو طبی لیبارٹریوں میں استعمال
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیح نے رام اللہ
جولائی
صیہونی مسٹر سکیورٹی کا خوفناک زوال
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: اسرائیل میں بنیامین نیتن یاہو کی تیسری بار اقتدار میں
اپریل
فلسطین پر قبضہ پچھلی صدی میں کسی قوم کے خلاف سب سے بڑی جارحیت
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں کیوبا کے مستقل نمائندے پیڈرو لوئیس پیڈرسن کوئسٹا
جنوری
پاکستان کو بھارت سے جنگوں سے زیادہ نقصان افغانستان کے اندرونی حالات سے پہنچا، آصف درانی
?️ 25 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی سفیر
اپریل
یورپ اسرائیل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کو معطل کرنے کی کوشش میں
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا "پولیٹیکو” نے ایک خفیہ مسودے کے حوالے سے انکشاف
جولائی
بحیرہ احمر میں امریکی فوجی نقل و حرکت کو یمنی فوج کی سخت وارننگ
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: یمنی مسلح افواج نے ایک اجلاس کے دوران بحیرہ احمر
دسمبر
شوبز کی دنیا جھوٹی ہے، پیسوں کی خاطر شوبز والے جھوٹ دکھاتے ہیں، حرا مانی
?️ 3 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ حرا مانی نے اعتراف کیا ہے کہ
اکتوبر