نئے انکشافات نے پھر شریف فیملی کو مافیا ثابت کردیا: فواد چوہدری

قندیل بلوچ کیس میں ملزم کی رہائی پر فواد چوہدری کا رد عمل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ  شریف فیملی مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنے کی صلاحیت  رکھتے ہیں۔ نئے انکشافات نے پھر سے شریف فیملی کو سیسیلین مافیا ثابت کردیا ہے۔ رانا شمیم نے حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کے سامنے نوٹرائز کرایا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خبر کو شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رانا شمیم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف حلف نامہ نواز شریف کے دفتر میں ان کےسامنے نوٹیرائز کرایا۔

فواد چوہدری نے خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حلف نامہ ثاقب نثار اوراسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے خلاف تھا، انہوں نے کہا کہ نئے انکشافات نے پھرشریف فیلی کو سیلین مافیا ثابت کیا، وہ مافیا کی طرح عدالتوں سمیت اداروں کو بلیک میل کرنےکی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ رانا شمیم ن لیگ وکلا ونگ کے عہدیدار تھے یہ بات ان کا صاحبزادہ ٹی وی پر تسلیم کر چکا ہے، یہ بہت بڑا انکشاف ہے کہ اب ایفی ڈیوٹ بھی نواز شریف نے اپنی موجودگی میں عدلیہ پر حملہ کرنے کے لئے تحریر کروایا ہے، اسی لئے تو انکو گارڈ فادر کہا گیا تھا،ثابت ہوا کہ رسی جل گئی مگربل نہیں گیا۔

مشہور خبریں۔

پاکستان میں 2022 کا سیلاب ماحولیاتی انصاف کیلئے اصل امتحان ہے، انتونیو گوتیرس

?️ 30 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے گزشتہ برس پاکستان کی تعمیر

صیہونی فوج میں نافرمانی کی بڑھتی لہر

?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے پائلٹس اور دیگر یونٹس کی مخالفت، اعلیٰ

فردوس نقوی نے  مستعفی ہونے کا فیصلہ مؤخرکردیا

?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی، فردوس شمیم

266 بیلجین ادیبوں اور صحافیوں کا اسرائیل پر سفارتی دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:بیلجیم کے 266 ادیبوں اور صحافیوں نے اسرائیل پر فوری سفارتی

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی

?️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بعد سپریم کورٹ

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل

?️ 14 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز

ایشیائی ترقیاتی بینک کا معاشی بحالی میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا عزم

?️ 2 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتاسوگو اساکاوا نے

اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا

?️ 17 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکسان نے کہا ہے کہ کرنٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے