نئی سیاسی جماعت کیلئے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے، شاہد خاقان عباسی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءاور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کیلئے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے، ان میں کچھ لوگ ایسے ہیں جنہوں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد ایک نئی سیاسی جماعت بنے گی اور میں بھی اس کا حصہ بنوں گا۔

وہ جماعت میری نہیں ہے، دیکھوں گا اس سیاسی جماعت کا مقصد کیا ہے، مفتاح اسماعیل اور سیاست چھوڑ دینے والے بہت سے لوگ اس پارٹی کا حصہ بنیں گے۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اس جماعت میں شامل ہونے کیلئے ابھی بہت سارے لوگ شامل ہونے کیلئے رابطہ کررہے ہیں۔میں اپنی یہ ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ ملک کو ایسی سوچ دی جائے جو پاکستان کو کئی معاملات سے باہر نکال سکیں۔

نئی جماعت کی گنجائش ہے۔ہمارے ملک میں 3 بڑی جماعتوں نے نئی سیاسی جماعت کو اسپیس دی ہے،نئی جماعتیں عوامی مقصد کیلئے بنائی جاتی ہیں لیکن استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف بھی اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔اب مستقبل کی سیاست کسی نئے پلیٹ فارم سے ہی ہوگی۔الیکشن میں اب صرف 13دن رہ گئے ہیں لیکن ملک بھر میں الیکشن کاماحول کہیں بھی نظرنہیں آرہاہے۔

ملک میں جس طرح الیکشن کمپین سست روی کا شکار ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی الیکشن میں وہ دلچسپی نہیں ہے جو ماضی میں نظر آتی تھی۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ جماعت کو کیسے چھوڑا جاتا ہے لیکن جب آپ جماعت کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں اور خاموشی اختیار کریں تو سمجھ لینا چاہیے کہ آپ اس جماعت کا حصہ اب نہیں ہیں۔

میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئیں ہیںکسی بھی جماعت نے اس جانب توجہ نہیں دی کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے کیا اسباب ہیں ۔آج عوام مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کی چکی میں پس رہے ہیں اور روزمرہ اشیاءکی قیمتیں بڑھنے سے ان کی قوت خرید ختم ہو تی جا رہی ہے ۔ہمیں ان مسائل کا ادراک کرنا ہوگا اور مل بیٹھ کر ان مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرنا ہونگی۔ہماری آپس کی لڑائیوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟امریکی میڈیا کی زبانی

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: مختلف امریکی ذرائع نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے

مغرب کا اسرائیل کے خلاف موقف؛ حقیقت یا محض دکھاوا؟

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کے الفاظ میں "شدید شرمندگی”

صیہونیوں پر حزب اللہ اور ایران کا خوف طاری

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام پر ایران

ٹرمپ نے بن سلمان کی پیش کردہ کافی نہیں پیی!  وجہ؟

?️ 13 مئی 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا پر سرگرم صارفین نے تصاویر شیئر کی ہیں جن

’سپریم کورٹ رولز 2025ء ہماری رائے میں غیرقانونی ہیں‘ 4 سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط

?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے چار ججز نے چیف جسٹس

اربعین عالمی یونین کی تشکیل کی ضرورت

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:عالمی اربعین یونین کی اہم اور بنیادی خصوصیات میں سے ایک

اسرائیلی دفاعی نظام میں سازش کرنے والوں کی کوئی مدد نہیں ہوگی

?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں:  یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی

جولانی حکومت کا چیف آف اسٹاف مقرر

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ میجر جنرل نورالدین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے