نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے: فواد چوہدری

کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری  کا کہنا ہے کہ نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔افغانستان میں امن نہ صرف طالبان بلکہ خطے کے مفاد میں ہے، وزیراعظم اور تاجک صدر طالبان اور تاجکوں کو قریب لانے میں کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نئی افغان حکومت میں تاجکوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاجک صدر  نے وزیراعظم سے ملاقات میں دونوں دھڑوں کو قریب لانے میں دلچسپی ظاہر کی، طالبان سے مذاکرات کا اعلان تاریخی اقدام ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ افغان مسائل کے پائیدار حل کے لیے دونوں دھڑوں کو ساتھ ملانا ضروری ہے، خطے میں امن اور سلامتی کے لیے سماجی و اقتصادی بحالی اہم عنصر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں تاجک اور پشتونوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔تاجک صدر سے ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ دوشنبے میں گزشتہ روز ہوئی ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے تاجک صدر کو یقین دلایا کہ وہ طالبان پر زور دیں گے کہ طالبان سے محاذ آرائی نہ کرنے والے تاجک رہنماؤں کو افغان حکومت میں نمائندگی دی جائے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے اعظم سواتی کی گرفتاری کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

?️ 1 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد نے سینیٹر

پی اے سی کی مختلف وزارتوں میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی

?️ 21 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 58

پاکستان کی ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر زور

?️ 7 فروری 2026پاکستان کی ایران کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے پر زور پاکستان کے

لاپیڈ آپ کی وزارت عظمیٰ کی محفوظ مدت کی خواہش کرتا ہوں: نیتن یاہو

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت میں حزب اختلاف کے رہنما بنجمن نیتن یاہو

بائیڈن کے لیے پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا دکھ : ہل رپورٹ

?️ 12 جون 2022سچ خبریں:   امریکی کانگریس سے منسلک ویب سائٹ ہل نے امریکہ میں

ہمیں بد اور بدتر میں سے انتخاب کرنا تھا: اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے چینل 12 ٹیلی ویژن کے صحافی اور تجزیہ

جوہری معاملات پر ایران کے خلاف ٹرمپ کے بے بنیاد دعوؤں کی تکرار 

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کو ایک

سندھ حکومت تعلیم میں عالمی معیار لانے کیلئے پُرعزم ہے۔ مراد علی شاہ

?️ 29 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے