مینڈیٹ چور اقتدار میں بٹھائے جائیں تو انہیں بوٹ چاٹ کر چٹخارے لینے اور بے مغز بیانات داغنے کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ) تحریک انصاف نے وزیر اعظم پر الزام عائد کیا ہے کہ ”گینگ آف تھری“ کا دم چھلّہ وفاق کی جڑیں کھودنے، صوبائیت اور لسانیت کی آگ بڑھکانے اور عوام پر مظالم ڈھانے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے الزامات پر تحریک انصاف کی جانب سے شدید ردعمل جاری کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مینڈیٹ چور اقتدار میں بٹھائے جائیں تو انہیں بوٹ چاٹ کر چٹخارے لینے اور بے مغز بیانات داغنے کے علاوہ کچھ نہیں سوجھتا۔

”گینگ آف تھری“ کا دم چھلّہ وزارتِ عظمیٰ پر بیٹھ کر وفاق کی جڑیں کھودنے، صوبائیت اور لسانیت کی آگ بڑھکانے اور عوام پر مظالم ڈھانے میں مصروف ہے۔ پچھلے اڑھائی سال سے ملک اس کے آقاؤں کے قبضے میں ہے مگر مجال ہے جو زبان سے جوتے چمکانے کے علاوہ انہیں کسی بھی اور کام پر توجہ دینے کی توفیق ہوئی ہو۔

شرم نام کی کسی شے سے وزیراعظم صاحب واقف ہوں تو سازش کے راگ الاپنے کی بجائے آئینے کا سامنا کرنے اور ڈوب مرنے میں عافیت تلاش کرتے۔

قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ میاں شریف مرحوم کے ”نمونے“ جب بھی ایوانوں تک پہنچے، کسی گود کی سواری یا عوام کے ووٹ پر نقب زنی کے ذریعے ہی پہنچے۔ 2014 میں بھی ان کے ہاتھ دھاندلی سے رنگے ہوئے تھے، آج بھی ان کی پیشانیوں پر مینڈیٹ چوری کا لیبل عیاں ہے۔ محض اپنی نوکری پکّی کرنے کے عوض جنرل جیلانی اور جنرل ضیا کے سیاسی لونڈے آئین، قانون اور جمہوریت دفن کرکے ایکسٹینشن مافیا کے ساتھ نوکریوں میں توسیع کا دھندہ چلانے میں مصروف ہیں۔

عوام ”گینگ آف تھری“ اور ان کے ”دم چھلّے“ کے مابین ناپاک گٹھ جوڑ کو مسترد کرکے آئین، جمہوریت، آزاد عدلیہ اور اپنے حقوق کیلئے میدان میں نکل چکے ہیں۔ بیلٹ پیپرز کے ذریعے عبرتناک شکست کے بعد عوام اب مینڈیٹ چوروں کے اس کنسورشیم کے ہاتھوں آئین اور پاکستان کا مستقبل بچانے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔ پختونخوا کے کروڑوں عوام تمام پاکستانیوں کے ساتھ ملکر ان مجرموں سے اپنے سینوں پر لگائے گئے زخموں کا پورا حساب لیں گے۔

پرامن احتجاج نئے مرحلے میں داخل ہورہا ہے، حماد اظہر کی قیادت میں پنجاب کی تنظیم کی جانب سے حتمی شیڈیول کی تیاری کے بعد جامع لائحۂ عمل کا آج اعلان کریں گے۔ چیری بلاسم پنجاب کی ڈاکو رانی کے ساتھ مل کر اپنے انجام کے حوالے سے منصوبہ بندی بروقت مکمل کر لے، فرار کی راہوں پر اس مرتبہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نہیں عوام کے پہرے ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ رہے ہیں

?️ 24 جولائی 2025غزہ میں بچے روٹی کے ایک نوالے کی حسرت میں دم توڑ

سعودی عرب میں عمرہ کے لیے نئے شرائط

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:  سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس اور اس کی

اسرائیل محاذوں کے اتحاد سے کیوں خوفزدہ ہے: فلسطینی میڈیا 

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:قدس پریس خبر رساں ایجنسی کے مطابق 2021 میں سیف القدس

جرم کو چھپانے کا انوکھا انداز

?️ 29 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جنگی علاقوں میں

عراقی خاندان کے قتل میں دو امریکی فوجی ملوث: بی بی سی

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: بی بی سی کی پیر کے روز شائع ہونے والی ایک

حسینہ واجد کی پھانسی اور پاک افغان کشیدگی پر دفتر خارجہ کا بیان آگیا

?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم حسینہ واجد کی

صیہونی حکومت کی صدام کے جوہری پروگرام کے خلاف آپریشن سے متعلق نئی دستاویزات جاری

?️ 24 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے 1981 میں عراق کے اوسیراک جوہری ری ایکٹر

جرمن وزیر خارجہ کا داعش کے سلسلہ میں بیان

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:روم کے زیر اہتمام نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے ممبروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے